LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران شرائط پوری کرے تو 300 ارب ڈالر کے تعمیراتی فنڈز مل سکتے ہیں: جے ڈی وینس ایران سے اچھے تعلقات کی امید، آبنائے ہرمز جمعہ تک مکمل کھول دی جائیگی: ٹرمپ امریکا اور ایران نے مفاہمتی یادداشت پر ڈیجیٹل دستخط کردیئے ڈونلڈ ٹرمپ جنگ بندی معاہدے کی تقریب میں شرکت کیلئے جنیوا پہنچ گئے بلاول بھٹو زرداری کی برطانوی وزیر ہیمش فالکن سے ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کے سفارتی کردار پر گفتگو ایران نے جنگ میں بے مثال قربانیاں دیں، لبنان جنگ بندی بھی معاہدے کا حصہ ہے: اسماعیل بقائی سفیر پاکستان کی چیچن رہنما سے ملاقات، دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق مانیٹری پالیسی کا اعلان: اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کسی کو فتنہ الخوارج، فتنہ الہندوستان کہنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا،مولانا فضل الرحمان صدر پوتن کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 80ویں سالگرہ پر فون کر کے مبارکباد ایران پاکستان کی مخلصانہ کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھے گا: ایرانی سفیر اسحاق ڈار سے جاپانی وزیر خارجہ کا رابطہ، ایران امریکا مفاہمت کا خیر مقدم کراچی: اسٹیٹ بینک نے وزیر اعظم اپنا گھر پروگرام کے دائرہ کار میں توسیع کر دی پنجاب کا 5131 ارب روپے کا بجٹ کل پیش ہوگا، ترقیاتی بجٹ نصف کر دیا گیا امن کا سورج طلوع، جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کی میزبانی پاکستان کرے گا: وزیراعظم

لاہور ہائیکورٹ نے 4 روزہ ورکنگ شیڈول کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا

Web Desk

13 June 2026

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے صوبے کی عدلیہ کے حوالے سے ایک اہم انتظامی فیصلہ جاری کیا ہے۔ عدالتِ عالیہ نے گزشتہ دنوں جاری کیا گیا ‘جمعہ اور ہفتے کی چھٹی’ کا نوٹیفکیشن باقاعدہ طور پر واپس لے لیا ہے، جس کے بعد اب تمام عدالتوں میں ہفتے کے چھ دن پرانے معمول کے مطابق کام کاج ہوگا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی خصوصی منظوری کے بعد رجسٹرار راجہ قمر الزمان نے اس انتظامی تبدیلی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
کیسوں کی باقاعدہ سماعت: نئے فیصلے کے تحت اب لاہور ہائیکورٹ (پرنسپل سیٹ و تمام بینچز) اور صوبے بھر کی تمام ضلعی عدالتوں (ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس) میں جمعہ اور ہفتہ کے روز معمول کے مطابق عدالتی کارروائی ہوگی۔

پرانی روٹین کی بحالی: عدالتِ عالیہ اور ماتحت عدالتوں میں پرانی روٹین کے مطابق مقدمات کی باقاعدہ فکسنگ اور سماعتیں کی جائیں گی۔عدلیہ کے تمام انتظامی دفاتر اور برانچوں میں جوڈیشل اسٹاف اور دیگر ملازمین جمعہ اور ہفتے کے روز دفتری امور انجام دینے کے لیے پابند ہوں گے۔”یاد رہے کہ ملک میں جاری توانائی اور معاشی بحران کے پیشِ نظر ‘قومی بچت پالیسی’ (National Conservation Policy) کے تحت 11 مارچ کو اعلیٰ عدلیہ میں ہفتے میں دو سرکاری چھٹیوں کی تجویز دی گئی تھی، جس پر عمل کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ نے 13 مارچ کو جمعہ اور ہفتے کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا”۔