لاہور میں اسموگ کے پیشِ نظر مارکیٹوں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کا فیصلہ
Web Desk
4 November 2025
ضلعی انتظامیہ نے بڑھتی ہوئی اسموگ کی صورتحال کے پیشِ نظر مارکیٹوں، ریسٹورنٹس اور کیفے کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق پیر سے ہفتہ تک تمام مارکیٹیں رات 10 بجے تک بند کرنا ہوں گی، جب کہ ریسٹورنٹس اور کیفے رات 11 بجے تک کھلے رہ سکیں گے۔ اتوار کے روز مارکیٹیں دوپہر 2 بجے سے رات 10 بجے تک کھل سکیں گی۔مزید بتایا گیا ہے کہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو ریسٹورنٹس کو رات 12 بجے تک کھلے رہنے کی اجازت ہوگی، جبکہ ہوم ڈیلیوری سروس رات 2 بجے تک جاری رہ سکے گی۔
تاہم میڈیکل اسٹورز، تندور، دودھ کی دکانیں، اسپتال، لیبارٹریز، پٹرول پمپس اور پنکچر شاپس کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔
ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ نئے اوقاتِ کار پر عملدرآمد لازمی ہوگا، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی
متعلقہ عنوانات
جماعت اسلامی نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا اعلان کردیا
2 October 2026
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت حکومت اور اپوزیشن ارکان کا اہم جرگہ، سیاسی کشیدگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات جاری
2 October 2026
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سربراہی میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وفد کی شاہد خاقان عباسی سے ملاقات، اے پی سی میں شرکت کی دعوت
2 October 2026
مدینہ منورہ پر حملہ عالم اسلام کے دل اور عقیدے پر حملہ ہے، مسلم حکمران مصلحتیں بالائے طاق رکھ کر مضبوط اتحاد قائم کریں: مولانا فضل الرحمان
2 October 2026
کرک میں گیس کنکشن کرتے ہوئے دھماکہ، مکان کا ایک حصہ منہدم، 4 افراد جاں بحق
2 October 2026
پشاور ہائیکورٹ کی سہیل آفریدی کے وکلاء کو آخری وارننگ
2 October 2026
پاکستان کی مدینہ پاور سٹیشن پر حوثی حملے کی مذمت، سعودیہ سے اظہارِ یکجہتی
2 October 2026
حکومت اور پی ٹی آئی قیادت کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے
2 October 2026