آبنائے ہرمز میں کویتی آئل ٹینکر السلام ٹو پر حملہ، عملہ محفوظ
Web Desk
28 August 2026
برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کے مطابق آبنائے ہرمز میں کویتی آئل ٹینکر ‘السلام ٹو’ کو نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ واقعے کے نتیجے میں ٹینکر کے بالائی حصے میں معمولی سوراخ ہوا اور آگ بھڑک اٹھی، تاہم عملے نے فوری اقدام کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا اور تمام افراد محفوظ رہے ہیں۔ سمندری حکام کے مطابق جہاز کی صورتحال اب مکمل طور پر کنٹرول میں ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ عالمی توانائی کی تجارت کے لیے انتہائی اہم سمندری گزرگاہ آبنائے ہرمز میں جاری علاقائی کشیدگی کے پیشِ نظر میری ٹائم حکام نے تمام تجارتی جہاز رانی والی کمپنیوں اور عملے کو انتہائی محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026
برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی
24 November 2026
بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور
24 November 2026
ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
24 November 2026
پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت
24 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان
24 November 2026
محسن نقوی کیا قائداعظم ہیں؟ کارکردگی پر بات کرنا میرا حق ہے: رانا ثنا اللہ
24 November 2026