LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ثالثوں کی امریکا اور ایران کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی کیلئے کوششیں دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ پر نچلے درجے کا سیلاب، ضلعی انتظامیہ الرٹ ایران کو ایک امریکی فوجی کے قتل کی کئی گنا زیادہ قیمت چکانا پڑے گی: ٹرمپ آبنائے ہرمز میں دو یونانی بحری جہازوں پر میزائل حملے لبنان اور اسرائیل کے درمیان مفاہمتوں پر عمل درآمد شروع، سکیورٹی زونز قائم حوثیوں کی سعودی عرب کے خلاف بحری ناکہ بندی کا اعلان ایرانی حملوں میں درجنوں امریکی فوجی زخمی ہوئے اور نقصانات چھپایا گیا: نیویارک ٹائمز ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی پاکستان پہنچ گئے، محسن نقوی نے استقبال کیا فیلڈ مارشل سے کینیڈین وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق آبنائے ہرمز سے امریکی اتحادیوں کی آمدورفت مشکل بنائیں گے، ایرانی فوج کا انتباہ لنڈی کوتل اور جمرود میں سیلابی ریلے میں بہنے والے 6 افراد کی لاشیں برآمد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے ہاں چوتھے بچے کی ولادت؛ نوزائیدہ بیٹے کا نام ایلک نیل وینس رکھ دیا 7 ویں این ایف سی اور آرٹیکل 160 کی وضاحت کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کر لیا ہے: مزمل اسلم اینڈی برنہم نے برطانیہ کے 59ویں وزیر اعظم کا عہدہ سنبھال لیا پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات میں نیا سنگِ میل، اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق

ایران نے اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا، بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا: کویتی حکام

Web Desk

20 July 2026

کویت کی وزارتِ دفاع نے ایران کی جانب سے ملکی شہری اور اہم اسٹریٹجک تنصیبات کو مسلسل نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ کویتی وزارتِ دفاع کے ترجمان میجر جنرل سعود عبدالعزیز نے ایک باضابطہ بیان میں بتایا کہ ایران کی اس کھلی جارحیت کے دوران بالخصوص وزارتِ بجلی، پانی اور قابلِ تجدید توانائی سے وابستہ اہم قومی تنصیبات کو ہدف بنایا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ان ایرانی حملوں کے نتیجے میں مختلف سائٹس پر ہولناک آگ بھڑک اٹھی جبکہ کئی اہم سرکاری اور بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ کویتی حکام نے اس پیش رفت کو ناقابلِ برداشت جارحیت قرار دیتے ہوئے صورتِ حال کا تفصیلی جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔