سعودیہ کے شاہ سلمان ریلیف مرکز کا غزہ میں ’’مکہ سکول‘‘ کا قیام، ایک ہزار طلبہ مستفید ہونگے
Web Desk
11 August 2026
سعودی عرب کے ‘شاہ سلمان ہیو مینی ٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر’ نے جنوبی غزہ میں فلسطینی بچوں کی تعلیمی بحالی کے لیے اپنے انسانی ہمدردی کے منصوبے کے تحت “مکہ اسکول” کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔ یہ قدم غزہ میں متاثرہ تعلیمی شعبے کی معاونت اور ہزاروں بچوں کو محفوظ تعلیمی ماحول فراہم کرنے کی سعودی عوامی مہم کا حصہ ہے۔
مکہ اسکول میں پہلے مرحلے میں 1,000 طلبہ کو تعلیم دی جائے گی جبکہ مقامی اساتذہ کے لیے 32 ملازمتوں کے مواقع بھی پیدا کیے گئے ہیں، جن کے بعد طلبہ کی گنجائش کو بڑھا کر 4,000 تک پہنچایا جائے گا۔ اسکول کو تمام ضروری تعلیمی آلات اور جدید سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے تاکہ تعلیمی تعطل کے منفی اثرات کو ختم کیا جا سکے۔
افتتاحی تقریب میں عالمی و مقامی اداروں کے نمائندوں، تعلیمی ماہرین اور علاقے کے معززین نے شرکت کی۔ اس موقع پر مشرقی خان یونس کے ڈائریکٹر تعلیم ڈاکٹر ابراہیم رمضان اور سعودی مرکز برائے ثقافت و ورثہ کے سربراہ ڈاکٹر عصام ابو خلیل نے کہا کہ مشکل ترین حالات میں یہ اسکول امید کی ایک کرن اور بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے سعودی عرب کی غیر متزلزل حمایت کا واضح ثبوت ہے۔
متعلقہ عنوانات
کوئٹہ سے دیگر صوبوں کو جانے والی ٹرین سروس ایک روز کیلئے معطل
11 August 2026
رہبرِ انقلاب نے دشمن کے خلاف قومی اتحاد، یکجہتی برقرار رکھنے پر زور دیا: ایرانی صدر
11 August 2026
ایرانی دھمکی کے باعث ٹرمپ کا ترکیہ سے برطانیہ تک خفیہ فوجی پرواز میں سفر
11 August 2026
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
11 August 2026
بانی اور اہلیہ کی قید تنہائی: بیرسٹر سلمان نے تحریری دلائل جمع کرا دیئے
11 August 2026
یوکرینی صدر اور سعودی ولی عہد کا رابطہ، ڈرونز معاہدے سمیت مختلف امور پر گفتگو
11 August 2026
ملکی ترقی و خوشحالی میں اقلیتوں کا کردار انتہائی اہم ہے: فیصل کریم کنڈی
11 August 2026
ہانگ کانگ میں درجہ حرارت 42 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
11 August 2026