LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایرانی وارننگ پر برطانیہ کا اہم بیان ٹرمپ کے جنگی اختیارات محدود کرنے کی قرارداد ناکام برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا وزیر اعظم کو خط، اسرائیل کی غزہ پالیسی پر مؤقف تبدیل کرنے کا مطالبہ ٹرمپ نے ایران پر اب تک کے سب سے بڑے حملے پر غور شروع کر دیا، ایگزیوس ایم آئی 5 کو صحافی کا غیرقانونی طور پر ڈیٹا لینے پر معاوضہ ادا کرنے کا حکم امریکی ایوان نمائندگان میں ایران کیخلاف جنگ روکنے کی قرارداد پھر منظور ٹرمپ کی نقل اتارنے والے شخص کی ویڈیو وائرل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا: کریملن پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے: انتونیو گوتریس ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا عراقی وزیراعظم علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق

روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا: کریملن

Web Desk

23 July 2026

کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے واشگاف الفاظ میں کہا ہے کہ روس یوکرین تنازع کے سیاسی حل اور مذاکرات کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، تاہم یورپی ممالک کی جانب سے کیف حکومت کو عسکری امداد کی فراہمی اور جنگ جاری رکھنے کی مسلسل ترغیب کے باعث ماسکو اپنا ‘خصوصی فوجی آپریشن’ جاری رکھنے پر مجبور ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ میدانِ جنگ میں روسی افواج کی پیش رفت حوصلہ افزا اور مثبت ہے۔

روزانہ کی بریفنگ کے دوران دیمتری پیسکوف نے روس اور امریکا کے تعلقات اور جوہری پالیسی سے متعلق اہم نکات پیش کیے انہوں نے تصدیق کی کہ واشنگٹن اور ماسکو کے درمیان ورکنگ چینلز کے ذریعے رابطے قائم ہیں اور روس کو توقع ہے کہ امریکی مذاکرات کار جلد ماسکو کا دورہ کریں گے تاکہ براہِ راست بات چیت بحال ہو سکے۔ کریملن ترجمان نے واضح کیا کہ روس جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ (Non-Proliferation) کے بنیادی اصول پر قائم ہے۔  انہوں نے زور دیا کہ ایران، سعودی عرب اور دیگر تمام ممالک کو پرامن مقاصد کے لیے جوہری توانائی کے استعمال کا پورا حق حاصل ہے اور اس حق کی عالمی سطح پر ضمانت دی جانی چاہیے۔