LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
برطانیہ میں دہشت گردی کے شبہ میں گرفتار 5 افراد ضمانت پر رہا غزہ میں نیتن یاہو کی پیدا کردہ تکالیف کو جائز قرار نہیں دے سکتے، برطانوی وزیر خارجہ ایران کے متعدد سابق حکومتی عہدیداران کا حکومت کو خط، این پی ٹی معاہدے سے نکلنے کا مطالبہ ٹرمپ انتظامیہ کا زائرین کی پروازیں بحال کرنے کیلئے ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ ٹرمپ جوہری پروگرام پر ٹھوس اقدامات کے بدلے ایران کو اقتصادی ریلیف دینے کیلئے تیار امریکی حکام نے آج ایران کے ثالثوں سے بات چیت کی ہے، صدر ٹرمپ احتجاج کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے، بیرسٹر گوہر گورنر راج کی دھمکیوں پر اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا، سہیل آفریدی سرفراز بگٹی کی چوہدری شجاعت سے ملاقات، بلوچستان کی صورتحال پر گفتگو حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی جب تک عمران خان نہیں کہیں گے، سہیل آفریدی وزیراعلیٰ رہیں گے: جنید اکبر ایم ڈی کیٹ 2026: سندھ کے ٹاپ 20 میں کراچی کا کوئی امیدوار شامل نہیں اعظم نذیر تارڑ نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا عندیہ دے دیا موٹر سائیکل کو گاڑی سے گھسیٹنے کا معاملہ، اہم انکشافات سامنے آگئے مریم نواز مری پہنچ گئیں، منگل کو اہم اجلاس طلب کرلیا

خیبر پختونخوا میں دو کارروائیاں، 20 خوارج ہلاک،آئی ایس پی آر

Web Desk

10 November 2025

8 اور 9 نومبر کو خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی دو اہم کارروائیاں جن میں مجموعی طور پر 20 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائیاں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئیں اور دونوں آپریشنز میں دہشتگردوں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پہلی کارروائی شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں خفیہ اطلاع پر کی گئی۔

سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 8 بھارتی سرپرست خوارج ہلاک ہوگئے۔ دہشتگردوں کی موجودگی اور ان کی سرگرمیوں کے حوالے سے حاصل ہونے والی اطلاعات کی بنیاد پر حملہ انتہائی منصوبہ بندی کے ساتھ کیا گیا۔دوسری کارروائی درہ آدم خیل میں کی گئی، جو شدید فائرنگ کے تبادلے میں تبدیل ہوگئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مقابلے کے دوران 12 خوارج ہلاک کیے گئے۔ دہشتگردوں کی جانب سے سخت مزاحمت کے باوجود سیکیورٹی فورسز نے انہیں مؤثر انداز میں پسپا کیا۔ دونوں مقامات پر کارروائیوں کے بعد علاقے میں مزید خوارج کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ فورسز علاقے کو مکمل طور پر محفوظ بنانے اور دہشتگردوں کے باقی ماندہ نیٹ ورک کو ختم کرنے کے لیے پوری طرح متحرک ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے نیٹ ورک کو توڑنے اور ملک میں پائیدار امن کی بحالی کے لیے فورسز بھرپور عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں۔“عزمِ استحکام” کے ویژن کے تحت انسداد دہشتگردی کی مہم تیزی سے جاری ہے، اور ریاست دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں پوری قوت، حکمتِ عملی اور مربوط انٹیلیجنس کی بنیاد پر آگے بڑھ رہی ہیں۔یہ کارروائیاں سیکیورٹی فورسز کے اس عزم کی عکاسی کرتی ہیں کہ پاکستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا مکمل خاتمہ اور امن و استحکام کی بحالی اولین ترجیح ہے۔