ملکی ترقی و خوشحالی میں اقلیتوں کا کردار انتہائی اہم ہے: فیصل کریم کنڈی
Web Desk
11 August 2026
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اقلیتی برادری پاکستان میں برابر کی شہری ہے اور ملک کی ترقی و خوشحالی میں ان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ وہ پارلیمنٹ ہاؤس میں قومی اقلیتی دن کے حوالے سے منعقدہ ایک وقار تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
اپنے خطاب میں گورنر کے پی کے نے کہا کہ یہ دن بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے ویژن اور آئینِ پاکستان میں درج مساوات، آزادی، انسانی وقار اور شمولیت کے اصولوں سے تجدیدِ عہد کا موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے اقلیتوں کے حقوق کے لیے ہمیشہ آواز بلند کی، جبکہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی اقلیتی برادری کے حقوق کے تحفظ کے لیے مکمل پرعزم ہیں۔
تقریب میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، وزیر مملکت برائے مذہبی امور کھیل داس کوہستانی، سینیٹر دنیش کمار، سینیٹر مولانا عطاء الرحمٰن سمیت متعدد سینیٹرز، اراکینِ قومی اسمبلی اور ‘پارلیمنٹیرینز مینارٹیز کاکس’ کے اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
متعلقہ عنوانات
روس سے ڈیزل خریدنے کا معاہدہ جنگ لمبی کرنے کیلئے سرمایہ کاری ہے، زیلنسکی
10 October 2026
ایلون مسک کا مکیش امبانی پر شدید طنز: “پرائم منسٹر امبانی! معذرت کہ سمجھ نہ سکا آپ ہی بھارت کے اصل مالک ہیں
10 October 2026
اے آئی نے امریکا میں نقل کا بحران سنگین کر دیا، 95 فیصد طلبہ اسائنمنٹ چیٹ بوٹ سے لکھوانے لگے
10 October 2026
ایران کے سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کو قتل کرنا سنگین غلطی تھی: سابق ڈپٹی چیف آف اسٹاف اسرائیل
9 October 2026
یورپی ممالک کا لبنان میں اقوام متحدہ کے امن دستوں کی تعیناتی کی حمایت کا اعلان
9 October 2026
نیپال میں سکول بس حادثے کا شکار، 4 طلبہ سمیت 5 افراد ہلاک، 14 زخمی
9 October 2026
امریکا کو کیوبا کیساتھ ایندھن اور دیگر اشیاء کی تجارت محدود کرنے کا حق نہیں: برونو روڈریگز
9 October 2026
میکسیکو کی جیل میں قیدیوں کے درمیان جھڑپ، بچے سمیت 10افراد ہلاک، 16 زخمی
9 October 2026