بانی سے ملاقات نہ کرائی گئی تو سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا دیں گے: سہیل آفریدی
Web Desk
10 August 2026
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے فوری ملاقات کی اجازت دی جائے، بصورتِ دیگر وہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں سلمان اکرم راجہ اور بابر اعوان کے ہمراہ ایک اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے حکومت سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروانے کا زوردار مطالبہ کیا۔ انہوں نے یہ پیشکش بھی کی کہ ملاقات کے فوراً بعد وہ کسی قسم کی میڈیا پریس کانفرنس نہ کرنے کی بھی یقین دہانی کرانے کو تیار ہیں۔
سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی کی صحت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ انہیں فوری اور مناسب طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور پارٹی قیادت کو ان سے ملنے کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سابق وزیراعظم کے ساتھ اس طرح کا ناپسندیدہ سلوک ہوگا تو ملک کے نوجوان اپنے مستقبل کے حوالے سے شدید تشویش کا شکار ہوں گے، کیونکہ اس وقت نوجوان اپنا مستقبل تاریک دیکھ رہے ہیں اور ان میں شدید غصہ پایا جاتا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اعلان کیا کہ 27 ستمبر کو پاکستان بھر کا نوجوان اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پر نکلے گا اور تمام صوبوں میں اس تاریخ کی احتجاجی کال کے لیے مکمل تیاریاں کی جائیں گی۔ انہوں نے حتمی خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملی تو سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا اور احتجاج کیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم عمران خان کو کسی قسم کا نقصان پہنچنے کا تصوّر بھی نہیں کر سکتے اور کسی کو ان کو نقصان پہنچانے کی جرأت نہیں ہونی چاہیے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کا جی 20 میں شمولیت کا خواب اگلی دو دہائیوں میں پورا ہو سکتا ہے: قیصر احمد شیخ
15 November 2026
ایرانی عوام کو بھوکا رکھنے کی امریکی دھمکی جنگی جرائم کا اعتراف ہے، اسماعیل بقائی
15 November 2026
غربت کے خاتمے کا سب سے بڑا ہتھیار تعلیم اور محنت ہے: احسن اقبال
15 November 2026
امریکی حملے کی صورت میں میدان جنگ کا جغرافیہ ایران طے کرے گا: قالیباف
15 November 2026
آئی ایس پی آر کا پاکستان پولیس کے لیے خصوصی نغمہ، شہدا و غازیوں کو سلام
15 November 2026
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ
15 November 2026
کوہاٹ: گمبٹ میں سونا نکالنے کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے، پولیس
15 November 2026
شہید میجر اور حوالدار کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت
15 November 2026