LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کیخلاف معاشی جنگ سے امریکا کو کوئی کامیابی نہیں ملے گی، سابق امریکی وزیر دفاع برطانیہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کیلئے سٹریٹجک وسعت و علاقائی توازن کا ذریعہ قرار امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کا 75 ممالک پر عائد ویزا پابندی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا امریکا کی معاشی جنگ میں مدد کرنے والے ممالک کے مفادات کو نشانہ بنائیں گے، محسن رضائی روس کے یوکرین پر جوابی حملے زیادہ تکلیف دہ اور تباہ کن ہیں، صدر پوتن تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ نے نظرثانی اپیل کی جلد سماعت کی درخواست دائر کر دی جنگ کے دوران ایران کی دفاعی پیداوار میں دوگنا اضافہ ہوا، ایرانی وزارت دفاع ایرانی بسیج کمانڈر حسین طائب کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ دمشق کے جنوب میں اسرائیلی ڈرون حملہ، شامی حکومت کی شدید مذمت یوکرین کے ڈرون حملے، روس کے زیر انتظام علاقوں میں 10 افراد ہلاک وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان ریلویز کا مزید دو ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان خطے میں امن کیلئے مقامی اور آزاد علاقائی سکیورٹی نظام ناگزیر ہے: ایرانی سپیکر پوتن کا آئندہ پارلیمانی انتخابات پر اعتماد، ملک کے استحکام اور سیاسی نظام کی پختگی کا اظہار

ویرات کوہلی ٹریوس ہیڈ سے ہاتھ ملائے بغیر گزر گئے، سوشل میڈیا پر شدید تنقید

Web Desk

24 May 2026

بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئے ہیں جب انہوں نے آئی پی ایل 2026 کے ایک میچ کے بعد آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔

یہ واقعہ حیدرآباد میں کھیلے گئے میچ کے اختتام پر پیش آیا، جہاں دونوں ٹیموں کے کھلاڑی روایتی ہینڈ شیک لائن میں موجود تھے۔ اس موقع پر ویرات کوہلی نے پیٹ کمنز اور ابھشیک شرما سے مصافحہ کیا، تاہم وہ ٹریوس ہیڈ کے سامنے سے بغیر ہاتھ ملائے آگے بڑھ گئے، جبکہ ٹریوس ہیڈ نے ہاتھ آگے بڑھا رکھا تھا۔

میچ کے دوران دونوں کھلاڑیوں کے درمیان کچھ جملوں کا تبادلہ بھی دیکھنے میں آیا تھا، تاہم اس مبینہ تنازع کی اصل وجہ واضح نہیں ہو سکی۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے کوہلی کے رویے پر سخت ردعمل دیا۔ متعدد صارفین نے اسے غیر ضروری غرور اور غیر اسپورٹس مین رویہ قرار دیا، جبکہ بعض نے اسپورٹس مین اسپرٹ پر سوال اٹھایا۔

میچ میں ویرات کوہلی بیٹنگ میں بھی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور صرف 15 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ دوسری جانب سن رائزرز حیدرآباد نے 255 رنز اسکور کیے جبکہ رائل چیلنجرز بنگلورو کی ٹیم 200 رنز تک محدود رہی۔