اردن کے شاہ عبداللّٰہ دوم کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشانِ پاکستان سے نوازا گیا
Web Desk
16 November 2025
اسلام آباد: ایوانِ صدر میں منعقدہ پروقار تقریب میں اردن کے شاہ عبداللّٰہ دوم کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشانِ پاکستان عطا کردیا گیا۔ تقریب کا آغاز دونوں ممالک کے قومی ترانوں سے ہوا، جبکہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اعلامیے کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے شاہ عبداللّٰہ دوم کو نشانِ پاکستان سے نوازا، جب کہ شاہ عبداللّٰہ دوم نے صدرِ پاکستان کو اردن کا اعلیٰ ترین اعزاز “وسامُ النَّہضہ المرصّع” پیش کیا۔ یہ ایوارڈ سربراہانِ مملکت اور ممتاز عالمی شخصیات کو دیا جاتا ہے، اور صدرِ پاکستان کو دیا گیا اعزاز اردن کی جانب سے پاکستان کے ساتھ گہرے احترام اور دیرینہ دوستی کا اظہار ہے۔
شاہ عبداللّٰہ دوم کو یہ اعزاز دو طرفہ تعلقات مستحکم بنانے، اور علاقائی و عالمی امن کے لیے خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔ تقریب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، ایڈمرل نوید اشرف، وفاقی وزراء، سفیروں اور کابینہ کے ارکان نے بھی شرکت کی۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری بھی تقریب میں شریک تھیں۔
متعلقہ عنوانات
ایران کی خطے کے ممالک کو امریکا پر بھروسہ کرنے پر سنگین نتائج کی وارننگ
13 October 2026
ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا عمرہ زائرین کی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے: سعودیہ
13 October 2026
سعودی مفتی اعظم کی حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت
13 October 2026
صدر نے چیف جسٹس آف پاکستان کو بیرون ملک دوروں کی منظوری دیدی
13 October 2026
شرجیل میمن کا پاک فوج کے تربیتی طیارے کو حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
13 October 2026
ملتان میں گندم خوردبرد کیس میں پاسکو کے افسران سمیت 6 ملزمان گرفتار
13 October 2026
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
13 October 2026
خیبر پختونخوا میں ایک سیاسی جماعت کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے: علی محمد خان
13 October 2026