بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ
Web Desk
21 September 2026
بلوچستان کے ضلع خضدار اور اس کے گرد و نواح میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق خضدار میں آنے والے زلزلے کی شدت ریختر اسکیل پر 4.5 ریکارڈ کی گئی، جبکہ زمین میں اس کی گہرائی 30 کلو میٹر تھی۔ زلزلہ پیما مرکز نے مزید بتایا کہ زلزلے کا مرکز خضدار شہر سے تقریباً 45 کلو میٹر مشرق میں واقع تھا۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمۂ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے ہوئے فوری طور پر اپنے گھروں، دفاتر اور دکانوں سے باہر کھلی جگہوں پر جمع ہو گئے۔ تاہم، ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
عمران خان کی بہنوں اور بچوں کی حراست غیر قانونی ہے، شدید مذمت کرتے ہیں: شیخ وقاص اکرم
21 September 2026
سومنات کا حوالہ بار بار آنے کے لیے استعمال کیا، ہم پرامن رہیں گے: جنید اکبر کی وضاحت
21 September 2026
ایران رویہ بدلے تو مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے: مائیک والٹز
21 September 2026
علیمہ کے بعد نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی 30 روز کیلئے نظر بند
21 September 2026
اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر ہی محمود غزنوی، وفاق اپنا دفاع کرے گا: خواجہ آصف
21 September 2026
وزیراعظم جنرل اسمبلی میں کشمیر، فلسطین کے مسائل اٹھائیں گے: عاصم افتخار
21 September 2026
امریکا نے ایران کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچنے کی یقین دہانی کرائی ہے: قطر
21 September 2026
پائیدار امن کیلئے تشدد، نفرت اور انتہا پسندی کا خاتمہ ناگزیر ہے: مریم نواز شریف
21 September 2026