افغان طلبہ سے یکجہتی محبت سے زیادہ سیاسی رجحانات کی عکاس ہے:خواجہ آصف
Web Desk
20 September 2026
وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے افغان طلبہ سے اظہارِ یکجہتی کرنے والے پاکستانی طلبہ کے طرزِ عمل پر سخت ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ یکجہتی محبت سے زیادہ ان کے مخصوص سیاسی رجحانات کی عکاسی کرتی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں وزیرِ دفاع نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ 5 دہائیوں تک افغان شہریوں کی میزبانی کی اور اپنے محدود وسائل میں انہیں شریک کیا، تاہم نیٹو افواج کے انخلا کے بعد امن کی توقعات کے برعکس پاکستان کی مساجد، اسکولوں، بازاروں اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں افغان شہری ملوث پائے گئے ہیں۔
خواجہ آصف نے انکشاف کیا کہ سول و فوجی قیادت کے افغان حکام سے مسلسل رابطوں کے باوجود ان کی معاندانہ روش میں کمی نہیں آئی۔ انہوں نے پاکستانی طلبہ پر زور دیا کہ وہ کسی سیاسی جماعت کی محبت میں اس حد تک نہ جائیں کہ انہیں اپنے وطن کے شہداء کا خون سستا لگنے لگے۔ انہوں نے تجویز دی کہ افغانوں سے یکجہتی جتانے والے طالب علم خیرسگالی کے طور پر خود کسی افغان درسگاہ میں تعلیم حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ واضح رہے کہ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب افغان طلبہ کی پاکستان میں تعلیم کا معاملہ عدالت میں زیرِ بحث ہے، جہاں وزارتِ خارجہ نے قانونی ویزا اور ڈگری کے حامل طلبہ کو تعلیم مکمل کرنے کی اجازت دی ہے، جبکہ لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کی واپسی سے متعلق پی ایم ڈی سی (PMDC) کی ہدایات پر حکمِ امتناع برقرار رکھا ہوا ہے۔
متعلقہ عنوانات
شالیمار ایکسپریس کے انجن میں ویڈیو بنانے کا معاملہ: خواجہ سراؤں سمیت ٹرین ڈرائیورز گرفتار
14 November 2026
موت کی دھمکیاں مجھے خوفزدہ نہیں کر سکتیں: امریکی وزیر خزانہ
14 November 2026
جاپان پاکستان کو انسداد پولیو پروگرام کیلئے43 لاکھ ڈالر گرانٹ دے گا
14 November 2026
صوبوں پر ریفرنڈم ہو بھی جائے تو معاملہ پارلیمنٹ نے طے کرنا ہے: رانا ثنا اللہ
14 November 2026
امریکی فضائی حدود دوبارہ کھول دی گئیں، ملک گیر گراؤنڈ اسٹاپ ختم
14 November 2026
لاس اینجلس ایئرپورٹ (LAX) پر پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کے اعلانات کا سلسلہ جاری، ہزاروں مسافر فرش پر بیٹھنے پر مجبور
14 November 2026
امریکا میں ملک گیر فضائی تعطل: ڈونلڈ ٹرمپ کو لمحہ بہ لمحہ بریفنگ جاری
14 November 2026
واشنگٹن کی فضاؤں میں غیر معمولی سناٹا چھا گیا: ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر طیارے رن وے سے واپس گیٹس پر لوٹنے لگے
14 November 2026