LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں سعودیہ نے ریاض کے بلند ترین ٹاور متاثر ہونے کی تصدیق کردی سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل دبئی رن 2026ء کیلئے اہم سہولت، شرکا کی گاڑیوں کیلئے 15 ہزار پارکنگ مقامات مختص دبئی میں عالمی ٹیکنالوجی نمائش جیٹیکس گلوبل 7 دسمبر سے شروع ہوگی شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے سعودی عرب کے حقِ دفاع کی حمایت، حوثی ملیشیا کے حملے بند کیے جائیں: پاکستان ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے

خالد مقبول صدیقی کی این ای ڈی یونیورسٹی آمد، ایم کیو ایم کے مطالبات پر گفتگو

Web Desk

29 January 2026

کراچی: ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے این ای ڈی یونیورسٹی کا دورہ کیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کا مطالبہ غیر آئینی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا، “اگر یہ غداری ہے تو آئیں اس شق کو نکال دیں۔”

خالد مقبول نے سانحہ گل پلازہ کی رپورٹ پر بھی سوال اٹھایا اور کہا کہ سندھ حکومت خود مطمئن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر وزیر اعظم سے بات کریں گے اور ایم کیو ایم کا مطالبہ آئین سے باہر نہیں ہے۔

انہوں نے اردو یونیورسٹی کے فنڈز کی جانب بھی اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کو دو بار فنڈز فراہم کیے جا چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اردو یونیورسٹی کی انکوائری رپورٹ آنی ہے، اور لوگ اپنی سفارش کے لیے آتے ہیں۔

خالد مقبول نے ایچ ای سی کے بارے میں بھی کہا کہ اس کا کام سفارش کے طریقے سے کیا جا رہا ہے، اور اس اہم تعلیمی منصب کو مزید خالی نہیں چھوڑنا چاہیے۔