LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیواڈا کا دریائے کولوراڈو کے پانی میں کٹوتی کے منصوبے کیخلاف ٹرمپ انتظامیہ پر مقدمہ دائر انڈونیشیا، ملائیشیا اور سنگاپور کا آبنائے ملاکا کو محفوظ اور کھلا رکھنے کے عزم کا اعادہ جنوبی سوڈان میں 2 امن فوجیوں کی ہلاکت، اقوام متحدہ کی شدید مذمت چین کا امریکا سے خود مختار ریاستوں میں آزادانہ انتخابات میں مداخلت بند کرنے کا مطالبہ ہیٹی میں گینگ کے حملے میں 40 افراد ہلاک، درجنوں گھر نذر آتش امریکی فوج کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 4 اہلکار محفوظ امریکا نے ایران پر حملوں کو پابندیوں میں منتقل کر دیا، مارکو روبیو عمانی وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب کیساتھ بات چیت کو تعمیری قرار دے دیا امریکا اور ایران نے نئی جنگ بندی پر اتفاق کرلیا: روسی میڈیا کا دعویٰ اسلامی اقوام میں بیداری اور اتحاد دشمن کی سازشوں کا واحد توڑ ہے، ایرانی صدر عمان کے ساتھ معاہدے کا مطلب آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولنا نہیں، کاظم غریب آبادی کینیڈا نے تقریباً 700 امریکی مصنوعات پر 15، 25 اور 50 فیصد ٹیرف لگا دیے ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کو سہارا دینے والے تمام معاشی ذرائع ختم کرنے کا اعلان ایران اور عمان کا ہرمز میں محفوظ جہاز رانی کی مرحلہ وار بحالی پر اتفاق امریکا نے عالمی سلامتی خطرے میں ڈال دی: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

خاتون فٹبالر نے اسلام قبول کرلیا، عمرے کی سعادت بھی حاصل

Web Desk

21 February 2026

ریاض/مکہ مکرمہ: برازیل سے تعلق رکھنے والی معروف فٹبال کھلاڑی کیتھلین سوزا (Kathellen Sousa) نے اسلام قبول کرنے کے بعد عمرہ ادا کرنے کی سعادت حاصل کر لی ہے۔ کیتھلین سوزا، جو اس وقت سعودی عرب کے نامور کلب النصر (Al-Nassr) کی خواتین ٹیم کی نمائندگی کر رہی ہیں، نے اپنے اس فیصلے کو زندگی کی ایک بڑی مثبت تبدیلی قرار دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کیتھلین نے لکھا: “چھوٹے قدم، صحیح راستہ تلاش کرنا، مثبت تبدیلی کی کوشش اور زندگی کے اس عظیم انعام کے لیے شکرگزاری۔” انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی شخصیت کو بہتر بنانے اور سکونِ قلب کی تلاش میں تھیں۔

کیتھلین سوزا گزشتہ دو برسوں سے سعودی عرب میں مقیم ہیں اور النصر کلب کا حصہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق، وہاں قیام کے دوران وہ اسلامی اقدار اور کلچر سے بے حد متاثر ہوئیں، جس نے بالآخر انہیں اسلام قبول کرنے کی ترغیب دی۔ ان کے کلب ‘النصر’ نے سوشل میڈیا پر ایک خصوصی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ان کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا اور ان کے لیے خیر و برکت کی دعا کی۔