آج ملک بھر اور آزاد کشمیر میں یومِ یکجہتی کشمیر منایا جائے گا
Web Desk
4 February 2026
کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے آج پورے پاکستان اور آزاد کشمیر میں یومِ یکجہتی کشمیر منایا جائے گا۔ اس موقع پر ملک بھر میں ریلیوں، تقاریب اور خصوصی اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا۔
مظفرآباد میں صبح 9 سے 10 بجے کے درمیان سائرن بجائے جائیں گے اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ آزاد کشمیر اور پاکستان کو ملانے والے راستوں پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا جائے گا۔
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس بھی منعقد ہوگا، جبکہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف مظفرآباد کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
متعلقہ عنوانات
انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے
20 November 2026
نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی
20 November 2026
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
20 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026