کراچی: پروفیسر عارف ساقی اور بھتیجے پر تشدد، مرکزی ملزم کونین علی گوہر شاہ گرفتار
Web Desk
10 September 2026
کراچی: پروفیسر عارف ساقی اور ان کے بھتیجے پر مبینہ بدترین تشدد کے کیس میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کونین علی گوہر شاہ کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کونین علی گوہر شاہ کو پولیس پارٹی نے تعاقب کے بعد گرفتار کیا۔ ملزم موبائل فون بند کرکے مختلف مقامات پر اپنی نقل و حرکت جاری رکھے ہوئے تھا، جس کی گرفتاری کے لیے ایسٹ پولیس کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں میں چھاپے بھی مارے گئے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے سچل تھانے منتقل کیا جائے گا۔
دوسری جانب قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ملزم کی گرفتاری میں تاخیر پر پولیس کی سخت سرزنش بھی کی گئی تھی۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی نے مرکزی ملزم کی عدم گرفتاری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔
پولیس کے مطابق کیس میں مزید تفتیش جاری ہے اور دیگر ملزمان کے حوالے سے بھی کارروائی کی جا رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
مذاکرات میں ڈیڈلاک کی بنیادی وجہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہے: اسد قیصر
4 October 2026
پی ٹی آئی والے یوٹرن لینے کے ماہر ہیں، کسی ایک بات پر قائم نہیں رہتے: عطا تارڑ
4 October 2026
اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے کس کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال
4 October 2026
اپوزیشن کمیٹی کے ساتھ اچھا معاہدہ تیار ہوا، سہیل آفریدی نے سبوتاژ کر دیا: محسن نقوی
4 October 2026
پاک بھارت سرحد پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ، شہید پاکستانی شہریوں کی نمازِ جنازہ ادا
4 October 2026
وزیراعظم کی محسن نقوی سے ملاقات، خیبرپختونخوا میں امن و امان کیلئے سخت فیصلوں پر غور
4 October 2026
وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، اپوزیشن سے مذاکرات پر تبادلہ خیال
4 October 2026
خیبرپختونخوا حکومت تحریری معاہدے پر اتفاق کرکے آخری وقت میں پیچھے ہٹ گئی: محسن نقوی
4 October 2026