LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی افغان سرزمین کا استعمال روکنے کی ذمہ داری طالبان پرعائد ہوتی ہے: وزارت اطلاعات رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق شمالی کوریا کا ٹیکٹیکل بیلسٹک میزائل کا تجربہ اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان جرمنی میں پولینڈ کے سٹارلنک سیٹلائٹ سٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کا الزام، متعدد امریکی شہری گرفتار غیر قانونی، غیر انسانی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان ٹرمپ انتظایہ کی روس اور یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے کوششیں تیز امریکی فوج کی کیتھولک اہلکاروں کو نڈال حسن کی سزائے موت کے عمل میں حصہ نہ لینے کی ہدایت امریکی ماہرین رابرٹ ای ہال اور مائیکل ووڈفورڈ نے معاشیات کا نوبیل انعام حاصل کر لیا شہنشاہ قوالی استاد نصرت فتح علی خان کا 78 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال

کراچی: ڈمپر کی ٹکر سے ہلاکت، ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر کی عبوری ضمانت منسوخ

Web Desk

22 November 2025

کراچی میں سیشن کورٹ جنوبی نے گارڈن میں ڈمپر کی ٹکر سے شہری کی ہلاکت کے موقع پر ہونے والی ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت علی خان کی عبوی ضمانت منسوخ کر دی۔
عدالت نے ریکارڈ اور شواہد کی روشنی میں کہا کہ ملزم کے خلاف فائرنگ اور دہشت پھیلانے کے کافی ثبوت موجود ہیں اور اس مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات کا اطلاق بنتا ہے۔ تفتیشی افسر کی ویڈیو کے مطابق شریک ملزم نے اسلحہ پکڑا ہوا تھا، جبکہ ملزم کا موقف تھا کہ اسے اسلحے کا پرمٹ ہوم ڈیپارٹمنٹ نے جاری کیا تھا۔
عدالت نے ریکارڈ کی بنیاد پر واضح کیا کہ اسلحے کا پرمٹ ایک سال کے لیے تھا جو اکتوبر میں ختم ہو چکا تھا اور واقعے کے دن یہ پرمٹ ایکسپائر ہوچکا تھا۔ وکیل مدعی سلمان بلوچ نے بتایا کہ موقع پر گارڈز نے عوام پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس سے عوام میں خوف، ہراس اور عدم تحفظ پیدا ہوا۔
انکوائری میں جمع ویڈیو شواہد میں بھی ملزم کے گارڈ کو فائرنگ کرتے دیکھا گیا۔عدالت نے سابقہ فیصلے کو واپس لیتے ہوئے ملزم لیاقت علی خان کی عبوری ضمانت مسترد کر دی۔