جونا گڑھ پر بھارتی قبضے کو 78 برس مکمل، ہندو انتہا پسندی اور جبر کی کہانی آج بھی زندہ
Web Desk
9 November 2025
ریاستِ جونا گڑھ پر بھارت کے غیر قانونی اور غاصبانہ قبضے کو 78 سال گزر گئے، مگر ظلم و جبر کی وہ داستان آج بھی تاریخ کے اوراق میں تازہ ہے۔
1947 میں آزادی کے فوراً بعد، جونا گڑھ اسٹیٹ کونسل نے پاکستان سے الحاق کی باقاعدہ منظوری دی تھی، تاہم بھارتی رہنما سردار ولبھ بھائی پٹیل نے نواب آف جونا گڑھ پر فیصلہ واپس لینے کے لیے شدید دباؤ ڈالا۔ ناکامی کے بعد بھارت نے فوجی طاقت کے بل پر ریاست پر قبضہ کر لیا، جو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی تھی۔
تاریخی شواہد کے مطابق، بھارتی افواج نے جونا گڑھ میں مسلمانوں پر بدترین مظالم ڈھائے، قتل و غارت، خواتین کی بے حرمتی اور املاک کی تباہی جیسے سنگین جرائم کیے۔ بعد ازاں بھارت نے اپنے قبضے کو جائز قرار دینے کے لیے ایک جعلی ریفرنڈم بھی کروایا، جسے آج تک عالمی برادری نے تسلیم نہیں کیا۔
ماہرین تاریخ کا کہنا ہے کہ جونا گڑھ پر بھارت کا قبضہ دراصل اُس توسیع پسندانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے جس کے تحت نئی دہلی نے کئی دیگر ریاستوں پر بھی زبردستی تسلط قائم کیا۔
آج بھی بھارت میں اقلیتوں پر مظالم، مسلمانوں کے خلاف امتیازی پالیسیاں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اسی جابرانہ سوچ کا تسلسل ہیں جو 78 سال قبل جونا گڑھ میں شروع ہوئی تھی۔
متعلقہ عنوانات
آرمینیا کی ایران کی سلامتی کے خلاف کوئی اقدام نہ کرنے کی یقین دہانی
16 October 2026
پاکستان اور ورلڈ بینک کا سرمایہ کاری، روزگار کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق
16 October 2026
امریکی بحری ناکہ بندی کے باوجود ایران جیٹ فیول میانمار پہنچانے میں کامیاب
16 October 2026
افغانستان میں لڑکیوں کی ثانوی تعلیم پر پابندی کے پانچ سال مکمل
16 October 2026
وزیر خزانہ کی عالمی مالیاتی اداروں سے ملاقاتیں، برآمدات میں اضافے پر زور
16 October 2026
پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری و سلامتی کیلئے شانہ بشانہ کھڑا ہے: وزیراعظم
16 October 2026
مشرقِ وسطیٰ کی جنگیں ماحولیاتی نسل کشی کے مترادف ہیں: ایرانی صدر
16 October 2026
حوثی ملیشیا کے ایئرپورٹ حملوں پر سعودی التحالف کا بڑا ایکشن: 127 ذخیرہ گاہیں تباہ، حوثی صلاحیتیں ختم کرنے کا اعلان
16 October 2026