LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
شالیمار ایکسپریس کے انجن میں ویڈیو بنانے کا معاملہ: خواجہ سراؤں سمیت ٹرین ڈرائیورز گرفتار موت کی دھمکیاں مجھے خوفزدہ نہیں کر سکتیں: امریکی وزیر خزانہ جاپان پاکستان کو انسداد پولیو پروگرام کیلئے43 لاکھ ڈالر گرانٹ دے گا صوبوں پر ریفرنڈم ہو بھی جائے تو معاملہ پارلیمنٹ نے طے کرنا ہے: رانا ثنا اللہ امریکی فضائی حدود دوبارہ کھول دی گئیں، ملک گیر گراؤنڈ اسٹاپ ختم لاس اینجلس ایئرپورٹ (LAX) پر پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کے اعلانات کا سلسلہ جاری، ہزاروں مسافر فرش پر بیٹھنے پر مجبور امریکا میں ملک گیر فضائی تعطل: ڈونلڈ ٹرمپ کو لمحہ بہ لمحہ بریفنگ جاری واشنگٹن کی فضاؤں میں غیر معمولی سناٹا چھا گیا: ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر طیارے رن وے سے واپس گیٹس پر لوٹنے لگے امریکا میں تمام پروازیں معطل ہونے سے 15 لاکھ مسافر متاثر: ’یہ معمول کی تاخیر سے کہیں بڑھ کر سنگین صورتحال برطانیہ میں امریکی فوجی اڈے کے اوپر ڈرونز کی پروازیں، سکیورٹی اہلکار حرکت میں آگئے امریکا کے ایئرپورٹس پر مسافروں کا رش، طیاروں کی پارکنگ کیلئے جگہ کم پڑنے لگی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کا امریکا بھر میں گراؤنڈ سٹاپ کا اعلان 28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار

جماعت اسلامی ٹرین مارچ، عوامی حقوق کی تحریک جاری ر ہے گی: حافظ نعیم الرحمان

Web Desk

20 September 2026

جماعت اسلامی کی جانب سے حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف شروع کیا گیا ‘ٹرین مارچ’ حیدرآباد ریلوے سٹیشن پہنچ گیا، جہاں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے عوام کے حقوق کی بحالی تک تحریک جاری رکھنے کے حتمی عزم کا اعادہ کیا ہے۔ حیدرآباد آمد پر پارٹی کے مقامی رہنماؤں، کارکنوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے حافظ نعیم الرحمن کا پرشور نعروں اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے پرُتپاک استقبال کیا۔

ریلوے سٹیشن پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک بھر کے مظلوم عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے اور اس کا کوئی ذاتی یا جماعتی ایجنڈا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں ۲۹ روز سے احتجاجی دھرنا قائم ہے اور اب پورے پاکستان سے عوام کے قافلے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی طرف گامزن ہو رہے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی نے اعلان کیا کہ ٹرین مارچ کا اگلا پڑاؤ روہڑی ہوگا جہاں سے یہ کارواں اپنی منزل کی طرف آگے بڑھے گا۔

حکومتی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ملک کی موجودہ معاشی تنزلی کی اصل وجہ حکمران طبقے کی عیاشیاں اور مراعات ہیں، جنہیں چھوڑنے کے لیے وہ تیار نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پٹرول کی موجودہ قیمتوں میں ۱۳۵ روپے صرف لیوی ٹیکس شامل ہے؛ اگر عالمی منڈی کے معروضی حالات اور اس ظالمانہ لیوی کا جائزہ لیا جائے تو پٹرول ۲۰۰ روپے فی لیٹر سے بھی نیچے آ سکتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومتی مذاکراتی ٹیم کے پاس عوام کو دینے کے لیے کچھ نہیں ہے، تاہم جماعت اسلامی اس ناانصافی کے نظام کے خلاف ڈٹ کر کھڑی رہے گی۔