LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سیاسی لوگوں پر نٹ لانچر استعمال نہیں ہوتے، حکومت اپنی انا ختم کر کے بات سنے: بیرسٹر گوہر ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلیٹی کی اگلی قسط: اسٹیٹ بینک اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور مکمل غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے ٹرمپ امن کمیشن کا 2.45 ارب ڈالر کا منصوبہ پیش کراچی: فی تولہ سونا 5600 روپے سستا، قیمت 4 لاکھ 48 ہزار 336 روپے ہو گئی امریکی محکمہ خارجہ کا ویزہ فراڈ کی روک تھام کے لیے آن لائن ٹپ پورٹل کا قیام 27 ستمبر کو توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دیں گے، قانون شکنی پر آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا: آئی جی پنجاب شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک کے پی پولیس ایکٹ پر تحفظات، یہ قانون سازی آئین کی خلاف ورزی ہے: طلال چودھری ڈاکٹر نجیب نقی آزاد جموں و کشمیر کے 23 ویں صدر منتخب ایران کو تباہ کرنے سے متعلق امریکی صدر کے بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں: ایرانی صدر اسلام آباد میں غیر ملکی باشندے کے گھر مسلح ڈکیتی، مقدمہ درج کوہاٹ پولیس لائنز حملہ: سی ٹی ڈی نے نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا افغانستان میں ڈرون ذخیرہ اور لانچ کرنے والے 10 مقامات کو نشانہ بنایا: عطا تارڑ پاکستان کی منیشہ علی کی شاندار فتح، انگولا کی فائٹر کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا سنگاپور میں بس مسافروں کو شور مچانے، گندگی پھیلانے پر 500 ڈالر تک جرمانہ

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے ہاں چوتھے بچے کی ولادت؛ نوزائیدہ بیٹے کا نام ایلک نیل وینس رکھ دیا

Web Desk

20 July 2026

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور سیکنڈ لیڈی اسشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی ولادت ہوئی ہے، جس کا نام انہوں نے ‘ایلک نیل وینس’ (Alec Neel Vance) رکھا ہے۔ جوڑے نے انسٹاگرام پر مشترکہ پوسٹ کے ذریعے اتوار کی صبح بچے کی پیدائش کی خوشخبری بتاتے ہوئے کہا کہ والدہ اور بچہ دونوں خیریت سے ہیں اور ان کے دیگر 3 بچے اپنے نئے بھائی سے مل کر بے حد خوش ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر بچے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے وینس فیملی کو مبارکباد پیش کی۔ وینس جوڑے نے والٹر ریڈ میڈیکل سینٹر اور وائٹ ہاؤس میڈیکل یونٹ کے ملٹری ڈاکٹرز اور اسٹااف کا بہترین دیکھ بھال پر شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ 2014 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے جے ڈی اور اسشا وینس کے پہلے بھی دو بیٹے ایوان (Ewan) اور وویک (Vivek) اور ایک بیٹی میرابیل (Mirabel) ہیں۔