LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے مخصوص انویسٹی گیشن ٹیمیں بنانے کا حکم نجی زمین پر قائم قبر کا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بن جاتی: سپریم کورٹ وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان محسن نقوی کیا قائداعظم ہیں؟ کارکردگی پر بات کرنا میرا حق ہے: رانا ثنا اللہ پشاور: سی ٹی ڈی کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک بابا گورونانک کے 557 ویں جنم دن کی 3 روزہ تقریبات کا آج آخری روز خاتون الٹی کرنے کی کوشش کے دوران غلطی سے کھانے کا کانٹا نگل گئی

نیتن یاہو اور جیرڈ کشنر کی ملاقات، حماس کو مکمل غیر مسلح کرنے پر اتفاق

Web Desk

18 August 2026

بورڈ آف پیس کے ایک عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر کے خصوصی ایلچی جیرڈ کشنر اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو غزہ کے آئندہ کے لائحہ عمل اور حماس کو مکمل طور پر غیر مسلح کرنے پر متفق ہو گئے ہیں۔ عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ پیشرفت جیرڈ کشنر اور نیتن یاہو کے درمیان طویل ملاقات کے بعد سامنے آئی، جبکہ اس سے قبل کشنر اور بورڈ آف پیس کے نمائندے نکولے ملاڈینوف نے مصر، قطر اور ترکیہ کے ثالثوں سے بھی ملاقاتیں کی تھیں۔ کشنر کی حماس کے وفد سے بھی بات چیت ہوئی جس میں غزہ کے مکینوں کی بے دخلی کا معاملہ اٹھایا گیا، تاہم نیتن یاہو نے اس پر انکار کر دیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے واضح کیا ہے کہ حماس کے غیر مسلح ہونے سے پہلے وہ غزہ سے اسرائیلی فوج نہیں نکالیں گے، جبکہ دوسری جانب حماس پہلے ہی کشنر کو یہ باور کرا چکا ہے کہ وہ غیر مسلح ہونے کے لیے تیار ہے بشرطیکہ اسرائیل پہلے اپنی افواج کو غزہ سے نکالے۔