LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
تنقید کے باوجود امریکی آئی سی ای کارروائیاں جاری: جولائی کے مہینے میں 43 ہزار سے زائد افراد گرفتار جہلم اور سرائے عالمگیر میں زلزلے کے شدید جھٹکے،عوام خوفزدہ وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ خطے میں امن کے بعد علاقائی ممالک کے درمیان ملاقاتیں بحال ہو جائیں گی: کاظم غریب آبادی آبنائے ہرمز پر پیشرفت ہو رہی ہے، جلد ڈیل متوقع ہے: امریکی عہدیدار پاکستان کا سوڈان کے تمام فریقین سے فوری اور مستقل جنگ بندی پر عملدرآمد کا مطالبہ اقوام متحدہ کی سوات میں پولیس سٹیشن کے باہر خود کش حملے کی شدید مذمت سنگاپور نے 2026 میں دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کا اعزاز حاصل کر لیا اٹلی کا تمام بڑے شہروں کے لئے شدید گرمی کا اعلیٰ ترین ’’ریڈ الرٹ‘‘ جاری سعودی ولی عہد، فرانسیسی صدر کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال مودی سرکار طلبہ کے گھروں میں غنڈے بھیج کر معافیاں منگوانے کی کوشش کررہی: راہول گاندھی آبنائے ہرمز سے متعلق ایران، عمان فریم ورک پر متفق، حتمی منظوری باقی ہے: حسن قشقاوی

اٹلی کا تمام بڑے شہروں کے لئے شدید گرمی کا اعلیٰ ترین ’’ریڈ الرٹ‘‘ جاری

Web Desk

8 August 2026

اٹلی کی حکومت نے ملک میں شدید ترین گرمی کی لہر کے پیشِ نظر تمام بڑے شہروں کے لیے اعلیٰ ترین سطح کا ‘ریڈ الرٹ’ جاری کر دیا ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارتِ صحت کی زیرِ نگرانی 27 بڑے شہروں میں یہ انتباہ نافذ کیا گیا ہے، جہاں درجہ حرارت مسلسل 35 ڈگری سیلسیس سے تجاوز کر رہا ہے۔ اٹلی کی حکومت کی جانب سے یہ اقدام اس وقت اٹھایا گیا جب شدید گرمی کے ساتھ ہوا میں نمی کے تناسب میں بھی ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا۔ حکام کے مطابق ریڈ الرٹ کا مطلب ہے کہ گرمی کی یہ شدید لہر نہ صرف بزرگوں بلکہ عام اور صحت مند افراد اور جسمانی مشقت کرنے والے لوگوں کی صحت کے لیے بھی شدید خطرے کا باعث بن سکتی ہے۔