LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کا بڑا اقدام؛ بھارتی رجسٹرڈ اور فوجی طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی میں 24 اگست 2026 تک توسیع جیٹ فیول کی قیمت میں 40 روپے 35 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ؛ ہوائی سفر مزید مہنگا ہونے کا امکان، فیفا کا ورلڈ کپ فاتح سکواڈ کو پہلی بار ٹرافی و میڈلز کیساتھ خصوصی چیمپئن رنگز دینے کا اعلان پاکستان میں دھکے کے بغیر کوئی چیز نہیں چلتی: خواجہ آصف سوات میں گلیشیئر پھٹ گیا، تین کوہ پیما زخمی، ایک لاپتا ٹرمپ کا ایران کے خلاف وسیع فوجی آپریشن پر غور، درجنوں طیارے اسرائیل روانہ پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر لیوی برقرار، نوٹیفکیشن جاری ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان امریکی فضا آلودہ کرنے پر کینیڈا کو بھاری ٹیرف ادا کرنا ہوگا، صدر ٹرمپ امریکی حملوں میں صرف ایرانی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا: وائٹ ہاؤس واٹس ایپ اور بینک اکاؤنٹس ہیکنگ میں اضافہ، این سی سی آئی اے کا الرٹ اسرائیل کا غزہ میں جنازے پر حملہ، کم از کم 14 فلسطینی شہید ایران کے کویت، بحرین اور اردن میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے، کئی اہلکار زخمی بحرین میں فضائی حملے کا الرٹ جاری، سائرن فعال کر دیے گئے ایران اور عرب ممالک کے درمیان بات چیت کیلئے روس متحرک

نیتن یاہو ایرانی حملے میں ہلاک یازخمی؟ افواہوں اور دعوؤں کا بازار گرم

Web Desk

14 March 2026

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ایرانی حملے میں ہلاک ہونے یا زخمی ہونے کی افواہیں تیری سے پھیل رہی ہیں۔ایرانی اور متعدد ممالک کے خبر رساں ادروں نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے کچھ دن سے منظر عام سے غائب ہونے پر ان کے ایرانی حملے میں مارے جانے یا زخمی ہونے کی افواہیں پھیل رہی ہیں۔

کئی روز سے نیتن یاہو کاپتہ نہیں ، نہ جنگ کے محاذ پر، نہ سوشل میڈیاپر نہ ہی کسی میٹنگ میں ۔۔کہاں گئے نیتن یاہو؟ سوالات اٹھنے لگے۔ایران کی تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی ممکنہ موت یا زخمی ہونے کے حوالے سے قیاس آرائیاں بڑھ رہی ہیں۔

ایران پر حملوں کے بعد عمومی طور پر اسرائیلی وزیراعظم کی روز کم از کم ایک اور بعض اوقات تین ویڈیوز ریلیز کی جا رہی تھیں۔تاہم اب نیتن یاہو کی آخری ویڈیو کو ان کے ذاتی چینل پر پوسٹ ہوئے تقریباً تین دن ہو چکے ہیں، جب کہ ان کی آخری تصاویر شائع ہوئے تقریباً چار دن ہو چکے ہیں، جس نے ان قیاس آرائیوں کو بڑھادیاہے۔

اس کے علاوہ نیتن یاہو کی کچھ ایسی ویڈیوز بھی سوشل میڈیاپروائرل ہیں جن میں ان کے ایک ہاتھ کی چھ انگلیاں واضح ہیں۔۔اور تجزیے سے پتہ چلتاہے کہ یہ ویڈیومشکوک ہے۔

اس کے علاوہ متعدد عبرانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ 8 مارچ کو، رپورٹس سامنے آئیں کہ نیتن یاہو کے گھر کے ارد گرد سیکورٹی کا دائرہ بڑھا دیا گیا ہے، خاص طور پر ممکنہ خودکش ڈرون کا مقابلہ کرنے کے لیے۔

رپورٹ میں سابق امریکی انٹیلی جنس افسر اسکاٹ رِٹر کے ایک بیان کا حوالہ بھی دیا گیا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ایران نے نیتن یاہو کے ممکنہ ٹھکانے کو نشانہ بنایا اور اس حملے میں ان کے بھائی کی ہلاکت ہوئی۔ تاہم تسنیم نیوز نے خود بھی تسلیم کیا کہ اس دعوے کی کوئی سرکاری تصدیق یا تردید موجود نہیں۔