درجنوں یہودی آباد کاروں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا، صحن میں تلمودی رسوم ادا کیں
Web Desk
30 July 2026
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق دسیوں یہودی آباد کاروں نے اسرائیلی فوج کی کڑی نگرانی میں باب المغاربہ کے راستے مسجد اقصیٰ کے صحن میں زبردستی داخل ہو کر مذہبی رسومات ادا کیں۔ رپورٹ کے مطابق 176 آباد کاروں نے قبلہ اول کے صحنوں میں تلمودی رسوم کے دوران رقص و سرود کیا اور زمین پر لیٹ کر اپنے مذہبی طریقے بجا لائے۔ اس موقع پر قابض اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کی آمد پر سخت پابندیاں عائد کرتے ہوئے سینکڑوں شہریوں کو مسجد میں داخل ہونے سے روک دیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی اسرائیلی وزراء اور پارلیمانی اراکین سمیت 5 ہزار 411 یہودی آباد کاروں نے ‘ہیکل کی بربادی’ کی مناسبت سے مسجد اقصیٰ کی حرمت کو پامال کیا تھا، جس کے بعد آئندہ ستمبر سے اکتوبر کے یہودی تہواروں کے دوران ان دھاووں میں مزید شدت آنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
بلاول بھٹو کا جوائنٹ کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے جواب کا خیرمقدم
1 August 2026
امریکا کی مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کو انخلا کیلئے تیار رہنے کی ہدایت
1 August 2026
وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، ملکی و سیاسی صورتحال پر مشاورت
1 August 2026
بارشیں اور سیلابی صورتحال: وزارت ریلوے ہائی الرٹ، افسران کی چھٹیاں منسوخ
1 August 2026
دہشتگردی کی منصوبہ بندی میں ملوث کالعدم تنظیم کے تین ملزمان کو 7، 7 سال قید کی سزا
1 August 2026
آزاد کشمیر انتخابات: ملتان میں دوسرے مرحلے کی پولنگ کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل، کانٹے دار مقابلے کا امکان
1 August 2026
شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
1 August 2026
ہر گھرغریب، معیشت بدترین بحران کا شکار ہے: شاہد خاقان عباسی حکومت پر برس پڑے
1 August 2026