LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
جیٹ فیول کی قیمت میں 40 روپے 35 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ؛ ہوائی سفر مزید مہنگا ہونے کا امکان، فیفا کا ورلڈ کپ فاتح سکواڈ کو پہلی بار ٹرافی و میڈلز کیساتھ خصوصی چیمپئن رنگز دینے کا اعلان پاکستان میں دھکے کے بغیر کوئی چیز نہیں چلتی: خواجہ آصف سوات میں گلیشیئر پھٹ گیا، تین کوہ پیما زخمی، ایک لاپتا ٹرمپ کا ایران کے خلاف وسیع فوجی آپریشن پر غور، درجنوں طیارے اسرائیل روانہ پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر لیوی برقرار، نوٹیفکیشن جاری ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان امریکی فضا آلودہ کرنے پر کینیڈا کو بھاری ٹیرف ادا کرنا ہوگا، صدر ٹرمپ امریکی حملوں میں صرف ایرانی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا: وائٹ ہاؤس واٹس ایپ اور بینک اکاؤنٹس ہیکنگ میں اضافہ، این سی سی آئی اے کا الرٹ اسرائیل کا غزہ میں جنازے پر حملہ، کم از کم 14 فلسطینی شہید ایران کے کویت، بحرین اور اردن میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے، کئی اہلکار زخمی بحرین میں فضائی حملے کا الرٹ جاری، سائرن فعال کر دیے گئے ایران اور عرب ممالک کے درمیان بات چیت کیلئے روس متحرک ایران کے جنگ بندی قبول کرنے سے امریکا کو بحری ناکہ بندی مضبوط بنانے کا موقع ملا، محسن رضائی

اسرائیلی وزیراعظم کی زندہ رہنے کاثبوت دینےکےلیے ایک اور ویڈیوجاری

Web Desk

16 March 2026

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اپنے زندہ ہونےکا ثبوت دینےکے لیے ایک اور ویڈیو جاری کرنے پر مجبور ہوگئے

سوشل میڈیا پر نیتن یاہو کے ایرانی حملوں میں ہلاک ہونے کی خبریں سامنے آنے کے بعد 12 مارچ کو نیتن یاہو نے ایران کے سپریم لیڈر کو دھمکیوں سے بھرا ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں ان کے ہاتھوں  میں بظاہر 6 انگلیاں نظر آئیں جس کی وجہ سے لوگوں نے اس ویڈیو کومصنوعی ذہانت (اے آئی) سے بنائی گئی ویڈیو قرار دیا۔

اس ویڈیو کے بعد اسرائیل وزیراعظم  کے مارے جانے کی افواہوں میں تیزی آگئی ۔ہفتے کے روز اسرائیل کی سیکیورٹی میٹنگ  اور اس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بھی اسرائیلی وزیر اعظم نظر نہیں آئے جس پر افواہوں نے مزید زور پکڑلیا  اور  آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے بنائی گئی مزید تصاویر اور ویڈیوز بھی سامنے آنے لگیں۔ اس کے جواب میں  اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کی طرف سے جاری کیے جانے والے بیان میں تمام افواہوں کو غلط قرار دیا گیا۔

گزشتہ  روز  اپنے زندہ ہونےکا ثبوت دینےکے لیے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ویڈیو جاری کی تاہم اس پر بھی صارفین نے سوال اٹھادیے۔

اس  ویڈیو میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ایک کیفے سےکافی لیتے ہوئے نظر آئے۔ عبرانی زبان میں گفتگو کرتے ہوئے نیتن یاہو نے اپنے مرنےکی خبروں کو مسترد کرتے ہوئےکہا کہ ‘میں کافی پر مرگیا ہوں’۔اسرائیلی وزیراعظم نے ویڈیو میں اپنے دونوں ہاتھ بھی اٹھا کر دکھائے تاکہ واضح کریں کہ ان کی کُل دس انگلیاں ہیں۔

تاہم اس ویڈیو پر بھی سوال اٹھ گئے کہ کافی کا کپ جوکہ لبالب بھرا ہوا تھا لیکن نیتن یاہو کے بار ہا ہاتھ ہلانے کے باجود کافی نہیں گری اور  کافی پینے کے باجود اس میں سے کافی بالکل کم نہ ہوئی۔ کسی نے کہا کہ جس کیفے کی کافی وہ پی رہے ہیں وہ پہلے ہی بند ہوچکا ہے۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر پھر بحث چل پڑی جس کے بعد اب نیتن یاہو نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر تیسری ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کسی تفریحی مقام پر موجود ہیں اور وہاں موجود لوگوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر بھی سوال اٹھانا شروع کردیے ہیں  اور ان کا خیال ہےکہ نیتن یاہو مارے جاچکے ہیں اور یہ سب اے آئی سے بنی ویڈیوز ہیں۔