LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان محسن نقوی کیا قائداعظم ہیں؟ کارکردگی پر بات کرنا میرا حق ہے: رانا ثنا اللہ پشاور: سی ٹی ڈی کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک بابا گورونانک کے 557 ویں جنم دن کی 3 روزہ تقریبات کا آج آخری روز خاتون الٹی کرنے کی کوشش کے دوران غلطی سے کھانے کا کانٹا نگل گئی نامناسب لباس میں آن لائن شو کرنے والی گلوکارہ کو 74 کوڑے مارے گئے پاکستان کا خلائی سفر میں نیا باب، محمد ذیشان کل چینی مشن کے ساتھ خلا میں جائیں گے اماراتی اور شامی صدر کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر گفتگو آبنائے ہرمز میں سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر مزید تین آئل ٹینکرز تباہ

اسرائیلی فوج کو فنڈز کی کمی کا سامنا، جنگی تیاری متاثر ہونے کا اعتراف

Web Desk

28 August 2026

اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف ایال زامیر نے فنڈز کی شدید کمی کے باعث فوج کی جنگی صلاحیتیں اور آپریشنل پروگرام متاثر ہونے کا اعتراف کر لیا ہے۔ عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایال زامیر نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کو اس وقت تقریباً 40 ارب شیکل کے بھاری بجٹ خسارے کا سامنا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ مختلف محاذوں پر جاری مسلسل ملٹری آپریشنز اور ریزرو فورسز کی طویل ڈیوٹی کے اخراجات نے اس معاشی بحران کو جنم دیا ہے۔ صیہونی فوج کے سربراہ نے متنبہ کیا کہ مالی وسائل اور فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث تمام تر سرگرمیوں کے باوجود فوج کی جنگی تیاری اور آئندہ کے آپریشنل منصوبے شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔