LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں پاکستان ہاؤس لندن میں عشائیہ، محسن نقوی کی بھی شرکت خیبرپختونخوا کے وسائل پر صوبے کا حق، بقایاجات کیلئے عدالت جائینگے: سہیل آفریدی پٹرول ایک روپے 8 پیسے، ڈیزل 51 پیسے فی لٹر مہنگا بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام سہولیات دی جا رہی ہیں: عقیل ملک امریکا کا ایران میں پاسداران انقلاب کے ٹھکانوں پر حملہ، قشم اور آبنائے ہرمز میں دھماکے پنجاب اسمبلی میں سندھ طاس معاہدہ، ماحولیاتی آلودگی سمیت متعدد قراردادیں منظور چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کراچی پہنچ گئے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول، امریکا جہازوں کو غلط ضمانتیں دے رہا ہے: ایران این ڈی ایم اے کا گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں ممکنہ سیلاب کا الرٹ پنجاب اسمبلی میں کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی کی قرارداد منظور 27 ستمبر کو پی ٹی آئی اسلام آباد حقوق کے حصول کیلئے آ رہی ہے: بیرسٹر گوہر موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات ناگزیر ہیں: مصدق ملک غزہ میں اسرائیلی فورسز کی بمباری اور فائرنگ، 3 بچوں سمیت 4 فلسطینی شہید ولادی ووستوک میں 11واں ایسٹرن اکنامک فورم شروع، 80 ممالک کے نمائندوں کی شرکت شنگھائی تعاون تنظیم ابھرتی ہوئی کثیر قطبی دنیا کا آزاد اور بااثر مرکز بن چکی ہے، صدر پوتن

غزہ میں اسرائیلی فورسز کی بمباری اور فائرنگ، 3 بچوں سمیت 4 فلسطینی شہید

Web Desk

1 September 2026

غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے کی جانے والی شدید بمباری اور فائرنگ کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت کم از کم 4 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ غزہ کے سرکاری میڈیا دفتر کے سربراہ اسماعیل الثوابتہ کے مطابق، اسرائیلی اسپیشل فورسز نے غزہ سٹی میں کارروائی کی کوشش کی، تاہم مشن بے نقاب ہونے پر 10 سے زائد اسرائیلی جنگی طیاروں نے علاقے پر بمباری کر دی۔ دوسری جانب طبی اور ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ دیر البلح میں بھی اسرائیلی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک بچی شہید جبکہ 2 فلسطینی شدید زخمی ہوئے، جبکہ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ان حملوں کا مقصد سیکیورٹی فورسز کو درپیش خطرات کو ختم کرنا تھا۔