اسرائیلی فوج کا غزہ میں مکان پر فضائی حملہ، فلسطینی میاں بیوی 4 بچوں سمیت شہید
Web Desk
22 July 2026
اسرائیلی فوج نے جنگ بندی کی معاہدے کی سنگین خلاف ورزیاں جاری رکھتے ہوئے غزہ کے علاقے حی الصبرہ میں ایک رہائشی مکان پر فجر کے وقت فضائی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے میاں بیوی اور ان کے چار معصوم بچوں سمیت 6 افراد شہید ہو گئے۔ شہدا میں فراس احمد المصري، ان کی اہلیہ سلسبيل اور بچے نعيم، فريال، سلمىٰ اور اميرہ شامل ہیں۔ حملے کے بعد مکان میں لگنے والی ہولناک آگ پر فائرفائٹنگ ٹیموں نے بمشکل قابو پایا۔ اس کے علاوہ خان یونس کے علاقوں میں اسرائیلی توپ خانے کی گولہ باری اور فائرنگ کے واقعات پیش آئے، جبکہ شمالی غزہ کے جبالیا کیمپ میں ڈرون حملے سے مزید چار افراد شہید ہوئے۔ فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق جنگ بندی کے بعد سے اب تک اسرائیلی کارروائیوں میں 1,169 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
گڈز اور منی مزدا ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا دوسرا روز، گاڑیوں کی روانگی معطل
9 August 2026
افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے، حافظ نعیم
9 August 2026
عراقی مسلح گروپ کا امریکی اور سعودی حملوں کا بدلہ لینے کا اعلان
9 August 2026
پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ کا مکہ باہمی دفاعی معاہدے کے بعد خصوصی نغمہ جاری
9 August 2026
مریم نواز سے ایم پی ایز کی ملاقات، سیاسی امور، عوامی فلاحی منصوبوں پر تبادلہ خیال
9 August 2026
کوسوو میں اپوزیشن رکن اسمبلی نے قائم مقام وزیراعظم پر انڈے پھینک دیے
9 August 2026
سعودی عرب اور یمن کی متحدہ عرب امارات کے آئل ٹینکر پر حملے کی مذمت
9 August 2026
آزاد جموں و کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کا تیسرا مرحلہ کل ہوگا
9 August 2026