LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار برطانیہ کا دورہ مکمل کرکے ترکیہ پہنچ گئے وزیراعظم شہباز شریف آج 3 روزہ سرکاری دورے پر کرغزستان روانہ ہوں گے راول ڈیم کے سپل ویز پیر صبح 6 بجے کھولنے کا فیصلہ اسرائیل نے ایران پر ایک بار پھر حملے کی دھمکی دیدی نواز شریف سے وزیراعظم آزاد کشمیر کی ملاقات، عوامی مسائل کے فوری حل پر زور روس کے پاس دنیا کے دوسرے بڑے کوئلے کے ذخائر ہیں: صدر پوتن ایرانی سپریم لیڈر کی خلیجی ممالک سے امریکا، اسرائیل کے خلاف متحد ہونے کی اپیل پاکستان نے قبل ازوقت قرض کی سب سے بڑی ادائیگی کر دی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار لندن سے استنبول روانہ پاکستان، سعودی عرب کا زرعی و غذائی برآمدات 3 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم دادو کے کچے علاقے میں دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 8 افراد ہلاک کال سینٹر کے ذریعے غیر اخلاقی مواد کی فروخت: ایف آئی اے نے مزید 20 چینی شہریوں کو پاکستان بدر کر دیا پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ مشترکہ سلامتی و اجتماعی دفاع کیلئے متحد ہیں: وزیراعظم وزیراعظم آزاد کشمیر کا انٹرنیٹ اور داخلی و خارجی راستے بحال کرنے کا اعلان امریکا کے وعدے پورے ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی: ایران

اسرائیل نے ایران پر ایک بار پھر حملے کی دھمکی دیدی

Web Desk

30 August 2026

اسرائیلی وزیر توانائی ایلی کوہن نے ایران پر ایک بار پھر حملے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے جوہری یا بیلسٹک میزائل بنانے کی کوشش کی تو اس پر دوبارہ حملہ کیا جائے گا۔ عرب میڈیا کے مطابق انٹرویو دیتے ہوئے اسرائیلی وزیر نے واضح کیا کہ اگر ایران امریکا سے معاہدہ کر بھی لیتا ہے، تب بھی جوہری ہتھیار یا پروگرام دوبارہ شروع کرنے پر اسے نشانہ بنایا جائے گا۔ ایلی کوہن کا دعویٰ تھا کہ اگر اسرائیل پہلے حملہ نہ کرتا تو ایران ایٹمی صلاحیت حاصل کر چکا ہوتا، جبکہ امریکا اور اسرائیل کے سابقہ حملوں نے ایرانی جوہری پروگرام کو دو سے چار سال پیچھے دھکیل دیا ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے کے نتیجے میں ایرانی رہبر اعلیٰ سمیت متعدد عسکری رہنما شہید ہو گئے تھے۔