LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پیپلزپارٹی کا وفد آج اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے ملاقات کرے گا: ذرائع سرگئی لاوروف نے پوتن کے جزائر کوریل دورے پر جاپانی احتجاج کو ناقابل قبول قرار دے دیا یوکرینی میزائل حملے میں 6 شہری ہلاک، 14 سالہ بچے سمیت 4 زخمی ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کیلئے تہران کو سفید جھنڈا لہرانے کا مشورہ دے دیا امریکا سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، ایرانی پاسداران انقلاب نے ٹرمپ کے دعوے کی تردید کردی ڈیجیٹل بینکنگ صارفین کی تعداد 13 کروڑ 70 لاکھ تک پہنچ گئی: بلال کیانی وزیراعظم کی اسلام آباد ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر جلد مکمل کرنے کی ہدایت کیش لیس اکانومی پر وزیراعظم نے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی: عطا تارڑ بانی پی ٹی آئی کی بگڑتی صحت کے خدشات کی تصدیق ہوگئی: شیخ وقاص اکرم خیبرپختونخوا: جعلی و ملاوٹ شدہ ادویات کی فروخت پر سزائیں مزید سخت کرنے کا فیصلہ جنگ کا خاتمہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے مطابق ہونا چاہیے: پاسداران انقلاب ٹرمپ آبنائے ہرمز پر بے بنیاد دعوؤں کے بجائے اپنی سلامتی پر توجہ دیں: ابراہیم عزیزی بانی پی ٹی آئی کےعلاج میں کوتاہی ہوئی تو ذمہ دار جیل اور عدلیہ ہو گی: رانا ثناء اللہ بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا پیپلز پارٹی کا آزاد کشمیر الیکشن، نئے صوبوں کا معاملہ پارلیمان میں اٹھانے کا فیصلہ

اسرائیلی فوج کی لبنان میں دوبارہ جنگ شروع کرنے کی تیاری

Web Desk

17 August 2026

اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں ایک بار پھر بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیوں اور حزب اللہ کے ٹھکانوں پر مزید حملوں کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل حزب اللہ کے دفاعی و عسکری بنیادی ڈھانچے کو مکمل طور پر تباہ کرنے کا عزم رکھتا ہے، جب کہ جنوبی لبنان کے علاقے جبل علی الطاہر (Ali Taher Ridge) سمیت مختلف حصوں میں حزب اللہ کے درجنوں ارکان زیرِ زمین سرنگوں اور ٹھکانوں میں محصور ہیں۔ دوسری جانب تمام تر عسکری تناؤ اور جھڑپوں کے باوجود امریکی ثالثی میں اسرائیل اور لبنانی حکومت کے مابین امن و معاہدے کی سفارتی کوششیں اور مذاکرات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ لبنانی حکام کے مطابق 2 مارچ سے جاری مسلسل اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں اب تک 4,300 سے زائد افراد شہید، 12,000 سے زائد زخمی اور 10 لاکھ سے زائد شہری بے گھر ہو چکے ہیں۔