LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
میٹا نے کم قیمت ’اے آئی اسمارٹ چشمے‘ متعارف کرا دیے ایک ہزار عمرہ زائرین شاہ سلمان کے شاہی مہمان بنیں گے عالمی مالیاتی ادارے بارکلے نے پاکستان کے خودمختار ڈالر بانڈز کی درجہ بندی اپ گریڈ کر دی۔ اسرائیل نے خطے میں نیا محاذ کھولنے کی تیاری شروع کردی عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں ایک دن کے وقفے کے بعد سونے کی قیمتوں میں پھر بڑی کمی سوئٹزرلینڈ مذاکرات, 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثوں کے اجرا کے لیے دستخط کو حتمی شکل دے دی گئی سلامتی کونسل نے “امن دستوں کیخلاف جرائم کا محاسبہ” قرارداد منظور کرلی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، چیف جسٹس امین الدین خان کی روس میں عالمی قانونی فورم میں شرکت اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ کا رابطہ، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر تبادلہ خیال ایرانی اور سعودی وزرائے خارجہ کا رابطہ، مذاکراتی عمل اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق ایران معاہدے کی پاسداری نہیں کرے گا تو مختلف آپشنز موجود ہیں: مارکو روبیو فیفا ورلڈ کپ کے ابتدائی دو راؤنڈز میں 5 ٹیمیں ٹورنامنٹ سے باہر پیشگوئی کرتا ہوں اگلا بجٹ شہباز حکومت پیش نہیں کرے گی، سہیل آفریدی یورپ شدید ہیٹ ویو کی لپیٹ میں,فرانس میں 40 افراد جاں بحق، کئی ممالک میں گرمی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے سندھ حکومت کا مزید ڈبل ڈیکر اور الیکٹرک بسیں چلانے کا اعلان

اسرائیل نے خطے میں نیا محاذ کھولنے کی تیاری شروع کردی

Web Desk

24 June 2026

مشرقِ وسطیٰ میں جاری شدید کشیدگی کے دوران اسرائیل نے خطے میں ایک اور نیا جنگی محاذ کھولنے کی باقاعدہ تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اسرائیلی دفاعی حکام اب یمن پر ایک بڑے فوجی حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، جبکہ دوسری جانب اسرائیل نے جنوبی لبنان سے اپنی فوجوں کے مکمل انخلا سے صاف انکار کر دیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کٹھ حجتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی لبنان میں مستقل ‘سیکیورٹی بفر زون’ قائم کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا ہے اور واضح کیا ہے کہ لبنان میں ابھی ان کے مزید فوجی اقدامات اور کارروائیاں باقی ہیں۔

اسرائیل کی جانب سے یہ نئی جنگی حکمتِ عملی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی واضح ہدایات اور احکامات کو یکسر نظرانداز کرتے ہوئے جنوبی لبنان میں جنگ بندی معاہدے کی ایک بار پھر سنگین خلاف ورزی کی ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو لبنان پر حملوں سے سختی سے منع کیا تھا، تاہم اسرائیلی فوج نے ان احکامات کی پرواہ نہ کرتے ہوئے لبنان کے ضلع نبطیہ میں ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 عام شہری شہید ہو گئے۔ اسرائیلی ڈرون نے کفر رمان کے علاقے میں ایک سویلین گاڑی کو نشانہ بنایا۔ مبصرین کے مطابق، اسرائیل کی جانب سے واشنگٹن کی جنگ بندی کوششوں کو سبوتاژ کرنے اور یمن پر حملے کی تیاریوں سے پورا خطہ ایک نئی اور طویل جنگ کی دلدل میں دھنس سکتا ہے