LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایرانی وفد کا امریکاسے مذاکرات کیلیے اسلام آبادآنے کاامکان، برطانوی نیوزایجنسی ایرانی رہنماعقلمندہیں توایران کا مستقبل تابناک ہوسکتاہے، امریکی صدر مذاکرات سے خطے میں امن کوفروغ ملے گا، ڈارکا ایرانی وزیرخارجہ سے رابطہ مذاکرات میں بریک تھروہواتوایرانی قیادت سے ملاقات کرنا چاہوں گا، ٹرمپ وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس، مذاکرات یقینی بنانے کاعزم امیدہے امریکا ایران مذاکراتی عمل جاری رہے گا، روس اسلام آباد مذاکرات کا دوسرا مرحلہ: وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایرانی سفیر کی ملاقات جاپان میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 7.5 ریکارڈ، سونامی کا خطرہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فون: ناکہ بندی مذاکرات میں رکاوٹ ہے، روئٹرز کا دعویٰ پاک مصر مشق ’تھنڈر II‘ کامیابی سے مکمل، انسداد دہشتگردی تعاون مزید مضبوط پاکستان نے امن کیلئے کردار ادا کیا، امریکا ناقابلِ اعتماد، مذاکرات میں شرکت کا کوئی ارادہ نہیں: ایران چین کی بے مثال ترقی دنیا کیلئے ایک روشن مثال ہے: مریم نواز اسلام آباد مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ: وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکی سفیر سے ملاقات، سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ ایران کا امریکا کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ، غیر ضروری مطالبات ماننے سے انکار امریکا سے مذاکرات جاری، جنگ کیلئے بھی تیار ہیں: محمد باقر قالیباف

تہران میں حملہ ، قدس فورس کے 16طیارے تباہ کردیے، اسرائیل کا دعویٰ

Web Desk

7 March 2026

 

اسرائیلی فضائیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے دارالحکومت تہران میں حملوں کے دوران پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے طیاروں کو نشانہ بنایا گیاہے اور16طیارے تباہ کردیئے گئے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ تہران میں مختلف مقامات پر وسیع پیمانے پر حملے کیے گئے ہیں جن میں مہرآباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ بھی شامل تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ مہرآباد ایئرپورٹ کو قدس فورس مشرقِ وسطیٰ میں اپنے اتحادی مسلح گروپوں کو اسلحہ اور مالی مدد منتقل کرنے کے مرکز کے طور پر استعمال کر رہی تھی۔

انہوں نے کہاکہ تباہ کیے گئے طیارے اسلامی انقلابی گارڈ کور قدس فورس کے زیر استعمال تھے جو ایران کی خصوصی فورس ہے جس کا کام ملک کی سرحدوں سے باہر آپریشنز انجام دینا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اس ایئرپورٹ سے مبینہ طور پر اسلحہ اور رقوم مختلف گروپوں تک پہنچائی جاتی تھیں جن میں لبنان کی تنظیم حزب اللہ بھی شامل ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ مہرآباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملوں کے دوران طیاروں کے علاوہ ایئرپورٹ پر موجود بعض دیگر فوجی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ تاہم آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

ایران کے حکام کی جانب سے بھی اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔