LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بلاول کو وزیراعظم بنتا دیکھ رہی ہوں، فریال تالپور امریکا شرائط مان جائے تو 2 دن میں آبنائے ہرمز کھول دیں گے: ایرانی وزیر خارجہ علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں: وزیر اعظم مظاہروں کے دوران طاقت کا استعمال، میئر نیویارک کا بدنام پولیس یونٹ کو ختم کرنے کا اعلان ہری پور کو خیبر پختونخوا سے الگ کرکے اسلام آباد میں شامل کرنے کی اطلاعات ہیں: ایمل ولی ای سی او رکن ممالک کی ایران امریکا تنازع میں پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت امریکی فوج کی دفاعی تیاریوں اور حفاظتی انتظامات میں سنگین خامیوں کے انکشافات جنسی جرائم میں قید امریکی فنانسر جیفری ایپسٹین کی پراسرار موت بارے نئے سنسنی خیز انکشافات اینویڈیا کے سابق چیف جینسن ہوانگ کو دوبارہ کمپنی کی قیادت سونپنے کیلئے غیر معمولی مہم شروع چین سے ایران کا تیل خریدنا بند کرنے کا مطالبہ کریں گے یا نہیں؟ ٹرمپ کا بتانے سے انکار ٹرمپ انتظامیہ کی غیر ملکی کارکنوں کو گرین کارڈ دینے کے پروگرام میں مزید پابندیوں کی تجویز امریکی بینکوں کی آن لائن سروسز میں بڑے پیمانے پر تکنیکی خرابی، صارفین کو شدید مشکلات عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی اونس نرخ ایک سال کی کم ترین سطح پر آگئے شام کا اقوام متحدہ میں اسرائیل کی فوجی کارروائیوں اور جارحانہ پالیسیوں پر احتجاج خالد مقبول صدیقی کا نئے انتظامی یونٹس اور نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ

اسلام آباد بلدیاتی الیکشن: تاحال 39 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے

Web Desk

4 November 2026

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 2026ء کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا عمل سست روی کا شکار ہے، جہاں گزشتہ شام تک مجموعی طور پر صرف 39 امیدواروں نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی ریٹرننگ افسران کے پاس جمع کروائے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق، 3 نومبر تک امیدواروں کو مجموعی طور پر 1,665 نامزدگی فارمز جاری کیے جا چکے ہیں، جبکہ کاغذات جمع کرانے کی آخری تاریخ 6 نومبر مقرر کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ انتخابی شیڈول کے مطابق، کاغذاتِ نامزدگی کی سکروٹنی 9 سے 13 نومبر تک ہوگی، جبکہ کاغذات مسترد یا قبول ہونے کے خلاف اپیلیں 14 سے 18 نومبر تک دائر کی جا سکیں گی جن پر اپیلٹ اتھارٹی 19 سے 23 نومبر کے دوران فیصلے سنائے گی۔

انتخابی شیڈول کے تحت امیدوار 25 نومبر تک اپنے کاغذات واپس لے سکیں گے جبکہ فائنل امیدواروں کو انتخابی نشانات 26 نومبر کو الاٹ کیے جائیں گے۔ اسلام آباد کو بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے 125 یونین کونسلز (UCs) میں تقسیم کیا گیا ہے، جہاں 16 ریٹرننگ افسران (ROs) انتخابی امور کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ بلدیاتی انتخابات سال 2015ء کے بلدیاتی قانون کے تحت کروائے جا رہے ہیں، جن کے لیے پولنگ 20 دسمبر 2026ء کو ہوگی جبکہ غیر حتمی انتخابی نتائج 21 سے 24 دسمبر تک مرتب کر کے جاری کیے جائیں گے۔