LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آپریشن فجر الیمن: حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر 875 حملے، 130 ہلاک یا غیر مؤثر ہونے کا دعویٰ جو شہر پال رہا ہے اسے زندہ رہنے دیں، کراچی پر بھی کرم نوازی کریں: خالد مقبول سعودی وزیر خارجہ کے قطر اور مصر کے ہم منصبوں سے رابطے، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال پولینڈ کے شہر کراکوف میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 6 افراد ہلاک، 15 زخمی ایران نے میزائل اور ڈرون کی پیداواری لائنیں زیر زمین منتقل کر دیں، پاسداران انقلاب ایران کو روس سے جدید ایس 400 ائیر ڈیفنس سسٹم ملنے کا امکان، معاہدہ طے پا گیا وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ لندن کے اخراجات کی تفصیل دی جائے، پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے ذاتی محافظ کو قتل کردیا گیا روس نے ایک دن میں یوکرین کے 903 ڈرونز اور 4 نیپچون میزائل مار گرائے، وزارت دفاع دبئی کے پرفیوم برانڈ نے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا اردوان کا ٹرمپ سے رابطہ، ایران امریکا کشیدگی سفارتکاری سے حل کرنے پر زور جے ڈی وینس نے آئندہ الیکشن کیلئے الگ سیاسی بیانیہ تشکیل دینے کی کوششیں تیز کر دیں ایران کے جزیرے قشم میں دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں نیتن یاہو وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے باہر، گادی آئزن کوٹ کو حکومت سازی کی دعوت سندھ میں تعلیم کا بجٹ 601 ارب روپے، صورتحال تسلی بخش نہیں: حافظ نعیم الرحمان

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات: ڈی آر اوز اور آر اوز کو مجسٹریٹ اختیارات تفویض

Web Desk

9 December 2025

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے لیے ڈی آر اوز اور آر اوز کو مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کرتے ہوئے فوری طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یہ اختیارات نتائج کے اعلان تک مؤثر رہیں گے۔

ای سی پی کے مطابق بلدیاتی انتخابات 15 فروری 2026 کو شیڈول ہیں، جس کے لیے افسران کو ضابطہ فوجداری 1898 کے تحت خصوصی اختیارات دیے گئے ہیں۔
افسران انتخابی ایکٹ کی دفعات 169 اور 171 کے تحت انتخابی خلاف ورزیوں پر کارروائی کر سکیں گے، جبکہ سیکشن 174 کے تحت سزائیں لاگو ہوں گی۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ ڈی آر اوز اور آر اوز کو سیکشن 190 کے تحت مقدمات کا نوٹس لینے کا اختیار بھی حاصل ہوگا، اور تمام انتخابی خلاف ورزیوں کا چیپٹر XX کے تحت سمری ٹرائل کیا جائے گا۔