LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
برطانیہ میں دہشت گردی کے شبہ میں گرفتار 5 افراد ضمانت پر رہا غزہ میں نیتن یاہو کی پیدا کردہ تکالیف کو جائز قرار نہیں دے سکتے، برطانوی وزیر خارجہ ایران کے متعدد سابق حکومتی عہدیداران کا حکومت کو خط، این پی ٹی معاہدے سے نکلنے کا مطالبہ ٹرمپ انتظامیہ کا زائرین کی پروازیں بحال کرنے کیلئے ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ ٹرمپ جوہری پروگرام پر ٹھوس اقدامات کے بدلے ایران کو اقتصادی ریلیف دینے کیلئے تیار امریکی حکام نے آج ایران کے ثالثوں سے بات چیت کی ہے، صدر ٹرمپ احتجاج کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے، بیرسٹر گوہر گورنر راج کی دھمکیوں پر اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا، سہیل آفریدی سرفراز بگٹی کی چوہدری شجاعت سے ملاقات، بلوچستان کی صورتحال پر گفتگو حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی جب تک عمران خان نہیں کہیں گے، سہیل آفریدی وزیراعلیٰ رہیں گے: جنید اکبر ایم ڈی کیٹ 2026: سندھ کے ٹاپ 20 میں کراچی کا کوئی امیدوار شامل نہیں اعظم نذیر تارڑ نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا عندیہ دے دیا موٹر سائیکل کو گاڑی سے گھسیٹنے کا معاملہ، اہم انکشافات سامنے آگئے مریم نواز مری پہنچ گئیں، منگل کو اہم اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد کچہری خودکش حملہ: حملہ آور کا ہدف پولیس گاڑی تھی، محسن نقوی

Web Desk

11 November 2025

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کچہری کے باہر ہونے والا خودکش حملہ دوپہر 12 بج کر 39 منٹ پر کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ حملہ آور نے کچہری میں گھسنے کی کوشش کی جو سیکیورٹی اہلکاروں نے ناکام بنا دی، جس کے بعد اس نے پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔
وزیر داخلہ کے مطابق خودکش حملے میں 12 افراد جاں بحق اور 27 زخمی ہوئے جبکہ جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
محسن نقوی نے جائے وقوعہ پر ریسکیو سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور زخمیوں کے بہترین علاج کی ہدایات جاری کیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انجام تک پہنچایا جائے گا، شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور جلد حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں گے۔