اسلام آباد کے غیر قانونی کال سینٹرز میں غیر اخلاقی سرگرمیاں: 61 غیر ملکی ملک بدر، بلیک لسٹ میں شامل
Web Desk
2 September 2026
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں غیر قانونی طور پر قائم کال سینٹرز کے نام پر غیر اخلاقی اور مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار مزید 61 غیر ملکی شہریوں کو باقاعدہ ملک بدر کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملک بدر کیے گئے افراد میں ویتنام کے 36 شہری، چین کے 24 اور ملائیشیا کا 1 شہری شامل ہے۔ یہ تمام غیر ملکی اسلام آباد میں کال سینٹرز کی آڑ میں مختلف نوعیت کی غیر اخلاقی و غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے تھے، جس کے بعد سیکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا تھا۔
وزارتِ داخلہ نے کارروائی کرتے ہوئے تمام گرفتار ملزمان کے ویزے فوری طور پر منسوخ کر دیے تھے اور ان کی واپسی کے لیے خصوصی ایگزٹ پرمٹ جاری کیے تھے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈی پورٹ کیے گئے تمام 61 غیر ملکیوں کے نام قومی بلیک لسٹ (Blacklist) میں شامل کر دیے گئے ہیں، جس کے باعث یہ افراد مستقبل میں دوبارہ کبھی بھی پاکستان سفر نہیں کر سکیں گے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان آئی ایل او سے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: وزیراعظم
6 October 2026
آزاد کشمیر اسمبلی کے ارکان نے حلف اٹھا لیا، مسائل باہمی تعاون سے حل کیے جائیں گے: وزیراعظم
6 October 2026
ملٹری اے آئی کے استعمال میں انسانی فیصلہ سازی اور کنٹرول یقینی بنایا جائے: شرمیلا فاروقی
6 October 2026
آزاد جموں و کشمیر کابینہ میں تین وزراء کے محکموں میں ردوبدل
6 October 2026
اداکارہ مومنہ اقبال کی بہن رمشا کو لاہور ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف
6 October 2026
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، حرمین شریفین کے دفاع کیلئے مسلم امہ کا مضبوط اتحاد
6 October 2026
اپوزیشن اتحاد کی آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات طے، خیبرپختونخوا کی صورتحال اور پارلیمانی امور پر مشاورت ہوگی
6 October 2026
مذاکرات کی ناکامی کے ذمہ دار وفاقی وزراء ہیں: شوکت یوسفزئی
6 October 2026