اسلام آباد ہائی کورٹ نے فراڈ کیس میں نجف حمید کی گرفتاری سے روک دیا
Web Desk
7 February 2026
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے فراڈ کیس میں ایف آئی اے کو نجف حمید کی گرفتاری سے روک دیا ہے اور اسپیشل جج سینٹرل کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کرنے کا فیصلہ معطل کر دیا ہے۔
جسٹس انعام امین منہاس نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ریاست سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے اور جواب طلب کر لیا۔
یاد رہے کہ اسپیشل جج سینٹرل نے 16 جنوری کو نجف حمید کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی تھی، تاہم بعد ازاں ایف آئی اے کی درخواست پر 24 جنوری کو ضمانت منسوخ کرنے کا فیصلہ جاری کیا گیا تھا۔
نجف حمید نے ضمانت منسوخی کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ درخواست گزار کے وکیل کے مطابق ٹرائل کورٹ نے 16 جنوری کو وجوہات کے ساتھ ضمانت منظور کی تھی، لیکن بعد میں بغیر کوئی وجہ بتائے اس فیصلے کو واپس لے لیا گیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے تحریری حکمنامے کے مطابق آئندہ تاریخ سماعت تک ضمانت منسوخی کا آرڈر معطل رہے گا اور نجف حمید کو گرفتار نہیں کیا جائے گا۔
عدالت نے فریقین کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی۔
متعلقہ عنوانات
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026