اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی ہڑتال: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی گرفتاری پر احتجاج
Web Desk
26 January 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی جانب سے وکلاء ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی گرفتاری کے خلاف آج ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ اور اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، ہائیکورٹ کے باہر پولیس کی بھاری نفری اور بکتر بند گاڑیاں موجود ہیں۔
اسلام آباد بار کونسل، ہائیکورٹ بار اور ڈسٹرکٹ بار نے وکلاء کو صرف ارجنٹ کیسز میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے مرکزی دروازے پر وکلاء احتجاج کر رہے ہیں اور “انصاف دو” کے بینرز اٹھائے ہوئے ہیں۔
صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار واجد گیلانی، ڈاکٹر بابر اعوان اور دیگر وکلاء بھی احتجاج میں شریک ہیں۔ ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ “پہلے جج سڑک پر نکلے، اب وکیل سڑکوں پر نکلے ہیں”، اور وکلاء کے خلاف ریاست گردی جاری ہے۔
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے اس معاملے پر غیر معمولی مکالمہ کرتے ہوئے وکیل قیصر عباس گوندل سے پوچھا کہ کیا گرفتار افراد وکلاء ہیں اور اگر ہاں تو چیمبر میں آکر اظہار رائے کیا جا سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
20 November 2026