اسلام آباد ہائیکورٹ بار: وکلاء کی گرفتاری میں ملوث ہونے کے عدالتی ریمارکس بلاجواز ہیں
Web Desk
29 January 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی گرفتاری اور سزا کے بعد جاری عدالتی ریمارکس پر اپنا ردعمل جاری کیا ہے۔
سیکرٹری ہائیکورٹ بار منظور ججہ نے کہا کہ عدالت کے ریمارکس میں ہائیکورٹ بار کے ملوث ہونے کی کوئی صداقت نہیں ہے۔ سابق صدر رہنے والے معزز جج کے بار سے متعلق یہ ریمارکس افسوسناک ہیں اور انہیں اس طرح کے بیانات نہیں دینے چاہیے تھے۔
منظور ججہ نے واضح کیا کہ ہائیکورٹ بار کے معاملات احسن انداز میں چلائے جاتے ہیں اور بار کے امور میں ججز کو ریمارکس دینے کی ضرورت نہیں، کیونکہ اس کے لیے بار کونسلز موجود ہیں۔ وکلاء کے پاس دلیل اور قلم ہوتا ہے، گن نہیں۔ بار قانون کے مطابق چلتی ہے اور اپنے وکلاء کے ساتھ کھڑی رہتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے کیس کو چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ترجیحی بنیاد پر مقرر کیا۔ دونوں وکلاء دو روز تک ہائیکورٹ بار کے دفتر میں موجود رہے اور بار نے ان کی گرفتاری روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے۔ ہائیکورٹ بار کی استدعا پر عبوری ضمانتیں جاری کی گئیں اور ڈسٹرکٹ بار اور اسلام آباد بار کونسل بھی ہمارے شانہ بشانہ کھڑی رہیں۔
سیکرٹری نے کہا کہ دونوں وکلاء کی گرفتاری پر بار نے نہ صرف ہڑتال کی بلکہ پولیس کے کچہری میں داخلے کو بھی روکا اور ریلی نکالی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
20 November 2026
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
20 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026
شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے
20 November 2026