اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر اہم تبادلہ خیال
Web Desk
10 August 2026
پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ایک اہم ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، جس میں خطے کی بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال اور عالمی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ میں پیش آنے والی پیشرفت، خطے میں پائیدار امن و استحکام کے قیام اور ممکنہ تناؤ کو کم کرنے کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر خیالات کا تبادلہ کیا۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان حال ہی میں طے پانے والے اہم ‘مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے’ (Makkah Joint Defence Agreement) کی تفزیلات سے ایرانی وزیر خارجہ کو بریف کیا۔ اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ اس سہ فریقی معاہدے کا بنیادی مقصد تینوں مسلم ممالک کے درمیان اسٹریٹجک اور دفاعی تعاون کو مضبوط بنانا، باہمی دفاعی صلاحیتوں کو فروغ دینا اور خطے میں امن، سلامتی اور اجتماعی تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مکہ معاہدے کے اہم نکات اور تفصیلات سے آراستہ کرنے اور اعتماد میں لینے پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی پیشرفت اور باہمی دلچسپی کے تمام اہم معاملات پر ایک دوسرے کے ساتھ قریبی رابطہ اور مسلسل مشاورت برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کا جی 20 میں شمولیت کا خواب اگلی دو دہائیوں میں پورا ہو سکتا ہے: قیصر احمد شیخ
15 November 2026
ایرانی عوام کو بھوکا رکھنے کی امریکی دھمکی جنگی جرائم کا اعتراف ہے، اسماعیل بقائی
15 November 2026
غربت کے خاتمے کا سب سے بڑا ہتھیار تعلیم اور محنت ہے: احسن اقبال
15 November 2026
نیتن یاہو کی سیاسی چال ناکام، آئزن کوٹ نے اتحادی حکومت مسترد کردی
15 November 2026
امریکی حملے کی صورت میں میدان جنگ کا جغرافیہ ایران طے کرے گا: قالیباف
15 November 2026
آئی ایس پی آر کا پاکستان پولیس کے لیے خصوصی نغمہ، شہدا و غازیوں کو سلام
15 November 2026
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ
15 November 2026
کوہاٹ: گمبٹ میں سونا نکالنے کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے، پولیس
15 November 2026