LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
یو ایس ایس ابراہم لنکن پر خراب حالات کی رپورٹس غلط ہیں، امریکی وزیر دفاع شیخوپورہ میں مقابلہ، لاہور میں اہلکاروں کو شہید کرنیوالے 2 دہشتگرد مارے گئے، 4 زخمی یوم آزادی پر قائداعظم، تحریک پاکستان کے رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں: اسحاق ڈار ہمارے بحری جہازوں پر قبضہ ہوا تو مناسب جواب دیں گے، روسی وزیر خارجہ ایران کے خلاف جنگ سے امریکی فوجی ذہنی دباؤ کا شکار، خودکشی کی کوششیں آزادی کا جشن: آسمان رنگ و نور سے روشن، شہر شہر شاندار آتشبازی کا مظاہرہ حکومت اور منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹرز کے درمیان معاملات طے پاگئے، ہڑتال ختم پاکستان ہمارا وطن، ہماری شناخت، امید اور خوابوں کی تعبیر ہے: شرجیل میمن پوری قوم کو یادگار فتح کے سائے میں جشن آزادی مبارک: شہباز شریف حکومت کا قوم کو یوم آزادی پر تحفہ، پٹرول اور ڈیزل مہنگا کردیا لاہور پولیس ٹارگٹ کلرز کی زد میں، اہلکاروں کو ہر وقت مسلح رہنے کی ہدایت ڈاکٹر ستیانجل پانڈے نے پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے سربراہ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں اسلام آباد میں یادگار فتح کی شاندار افتتاحی تقریب، قومی اتحاد اور حب الوطنی کا مظاہرہ ایران کا امریکی و اسرائیلی انٹیلی جنس سے وابستہ 2 افراد ہلاک کرنے کا دعویٰ ایران نے مجوزہ زمینی کارروائی کی سازش ابتدا میں ہی ناکام بنا دی، ابراہیم عزیزی

یوم آزادی پر قائداعظم، تحریک پاکستان کے رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں: اسحاق ڈار

Web Desk

13 August 2026

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے یومِ آزادی کے موقع پر قائد اعظم محمد علی جناح، تحریکِ پاکستان کے رہنماؤں اور کارکنوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جرات اور بے شمار قربانیوں کی بدولت ہی ایک آزاد اور خودمختار ریاست وجود میں آئی۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 25 کروڑ کی آبادی پر مشتمل یہ باہمت قوم گزشتہ 8 دہائیوں کے دوران عالمی سطح پر ابھر کر سامنے آئی ہے۔ اسحاق ڈار نے سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ ہونے والے تاریخی ‘مکہ معاہدے’ کو تزویراتی تعاون اور علاقائی امن کی سمت اہم پیشرفت قرار دیا، جبکہ معرکہ حق کی پہلی سالگرہ پر بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کے کامیاب ردعمل اور ملکی خودمختاری کے تحفظ کے عزم کو دہرایا۔ انہوں نے تاکید کی کہ یومِ آزادی کا دن ہمیں اتحاد کے ساتھ ملک کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے مل کر کام کرنے کا درس دیتا ہے۔