LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
فرانس میں بڑھتی مہنگائی، ملک گیر احتجاجی مظاہروں کے دوران متعدد شہروں میں جھڑپیں یمنی فوج کی 736 کارروائیاں، حوثیوں کے 307 کمانڈر اور جنگجو ہلاک سعودی عرب کے صنعا پر فضائی حملے، 11 حوثی باغی ہلاک سعودی عرب میں حوثیوں کے داغے گئے 2 بیلسٹک میزائلز فضا میں ہی تباہ سرگودھا: گرفتار ٹیچر کے موبائل سے درجن سے زائد کمسن بچوں کی نازیبا ویڈیوز برآمد لاڑکانہ: پیٹرول پمپ میں خوفناک آتشزدگی، آئل ٹینکر سمیت متعدد گاڑیاں جل کر راکھ روس، یوکرین کا انسانی امداد اور شہریوں کے انخلا کیلئے کارروائیاں روکنے کا فیصلہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا دورۂ جرمنی مکمل، وطن واپسی کے لیے روانہ سہیل آفریدی دہشت گردوں کی پشت پناہی کرتے رہے، شواہد موجود ہیں: عقیل ملک متحدہ عرب امارات نے اقوام متحدہ کی سربراہی کیلئے لانا نسیبہ کو نامزد کر دیا پب جی گیم سے متاثر ہو کر بینک ڈکیتی کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج میر رضا کیس میں اہم پیش رفت، ڈی آئی جی ویسٹ جے آئی ٹی کے سربراہ مقرر اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، گندم مہنگی کرنے کے رجحان پر اظہارِ تشویش ملتان میں مبینہ زیادتی و رابری کا ڈراپ سین، وقوعہ منصوبہ بندی کے تحت رچایا گیا کشمیر پاکستان کی شہ رگ، دونوں لازم و ملزوم ہیں: صدر آزاد کشمیر

اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، گندم مہنگی کرنے کے رجحان پر اظہارِ تشویش

Web Desk

25 October 2026

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گندم کی قیمتوں میں اضافے کے رجحان پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو مارکیٹ میں گندم کی فراہمی بڑھانے اور قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے فوری و مؤثر اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

یہ ہدایات انہوں نے ضروری اشیائے خورونوش کی فراہمی، ملکی ذخائر اور قیمتوں پر کنٹرول کے حوالے سے قائم کابینہ کمیٹی کے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے حکام نے بتایا کہ ملک میں گندم اور دیگر بنیادی اشیاء کے ذخائر تسلی بخش ہیں اور یہ اگلی فصل کی آمد تک مقامی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کافی ہیں۔

اجلاس میں چینی کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا گیا کہ مارکیٹ میں چینی کی قیمت 155 روپے فی کلوگرام کی مقررہ پرچون حد سے نمایاں طور پر کم ہے اور آئندہ کرشنگ سیزن تک مطلوبہ استعمال سے زائد ذخائر موجود ہیں۔ نائب وزیرِ اعظم نے واضح کیا کہ عوام کو مناسب قیمتوں پر غذائی اشیاء کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے، اور ہدایت کی کہ ذخیرہ اندوزی اور قیاس آرائیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔