نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی داتا دربار آمد، مزار پر حاضری اور فاتحہ خوانی
Web Desk
7 November 2026
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے لاہور میں واقع برصغیر کی معروف روحانی شخصیت حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار (داتا دربار) کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مزار شریف پر حاضری دی، پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی کی اور ملکی سلامتی، استکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں۔ اس موقع پر سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ نے نائب وزیراعظم کو مزار شریف کی توسیع اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے متعلق تفصیل سے بریفنگ دی۔
نائب وزیراعظم نے دربار شریف کی تعمیر و تزئینِ نو کے کاموں کے معیار اور رفتار کی تعریف کی اور ہدایت کی کہ تمام جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ “حضرت داتا گنج بخشؒ کی تعلیمات محبت، اخوت، رواداری اور خدمتِ انسانیت کا لازوال پیغام ہیں، جن پر عمل پیرا ہو کر معاشرے میں باہمی امن، بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکتا ہے
متعلقہ عنوانات
تربیلا ڈیم خرابی: حفاظتی اقدامات کے تحت ٹنل نمبر 5 میں آمد و رفت بند
12 November 2026
سہیل آفریدی کی بازیابی کیلئے وفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائر
12 November 2026
12 November 2026
صوبائی حکومتوں کی عالمی سرمایہ کاروں کو معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت
12 November 2026
پاکستان منرلز فورم: معدنیات کو خام شکل میں برآمد کرنا مقصد نہیں، اسحاق ڈار
12 November 2026
نائیجیریا پولو ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پاکستان نے ایران کو شکست دیدی
12 November 2026
سعودی عرب اور حرمین شریفین کی سلامتی پاکستان کی اولین ترجیح ہے: ترجمان پاک فوج
12 November 2026
گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی: محسن نقوی
12 November 2026