وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، آئندہ سفارتی سرگرمیوں کا جائزہ
Web Desk
12 August 2026
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک کی آئندہ سفارتی سرگرمیوں، دوطرفہ تعلقات اور عالمی و علاقائی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں آنے والے دنوں میں متوقع اعلیٰ سطح کے غیر ملکی دوروں کی تیاریوں پر غور کیا گیا، جن میں ناروے کے وزیر خارجہ کا اسلام آباد کا اہم دورہ بھی شامل ہے۔
اجلاس کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہ پاکستان کی سفارتی سرگرمیوں کو زیادہ مؤثر اور جامع انداز میں آگے بڑھایا جائے تاکہ ملک کے لیے بہترین اور خاطر خواہ نتائج کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی سطح پر مثبت نتائج کے حصول کے لیے وزارت خارجہ اور متعلقہ اداروں کے درمیان بہترین رابطہ کاری اور جامع تیاریاں بنیادی اہمیت کی حامل ہیں۔
اجلاس میں سیکرٹری خارجہ سفیر آمنہ بلوچ سمیت وزارتِ خارجہ کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان کے مختلف ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال اور علاقائی پیش رفت پر بھی حکمت عملی مرتب کی گئی۔
متعلقہ عنوانات
امریکا کی جانب سے جوہری ہتھیار استعمال کرنےکی کوشش پر ایران کی سخت ردعمل کی دھمکی
12 August 2026
عراق نے اکتوبر تک غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی ختم کرنےکا عزم ظاہر کر دیا
12 August 2026
ایران نے پاکستان کو اسلامی دنیا کا عظیم اثاثہ قرار دے دیا
12 August 2026
ایرانی عدالت نے اسرائیلی اور امریکی مفادات کیلئےکام کرنےکے الزام میں خاتون صحافی کو 15 سال قید کی سزا سنادی
12 August 2026
انقرہ میں ٹرمپ کے طیارے پر حملے کی سازش کی اسرائیلی رپورٹ جعلی ہے، ترک حکام
12 August 2026
امریکا کے وفاقی بجٹ خسارے میں ریکارڈ اضافہ
12 August 2026
کانگریس رکنِ الہان عمر نے مینیسوٹا سے ڈیموکریٹک پرائمری جیت لی
12 August 2026
بجلی صارفین پر اگلے 3 ماہ کیلئے 23 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری مکمل
12 August 2026