پاسداران انقلاب کو دشمن کی سرزمین پر حملوں کی صلاحیت حاصل کرنے کا حکم
Web Desk
13 August 2026
نئے فوجی ڈاکٹرائن کے تحت ایران کی اسلامک ریولوشنری گارڈ کور (پاسدارانِ انقلاب) کو دشمن کی سرزمین پر حملے کرنے کی صلاحیت حاصل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ پاسدارانِ انقلاب کے سینئر مشیر بریگیڈیئر جنرل رضا نقدی نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ فورس کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ اپنی آپریشنل اور جنگی صلاحیتوں میں اس حد تک اضافہ کرے کہ ضرورت پڑنے پر اپنی سرحدوں سے باہر دشمن کے علاقے تک جا کر جارحانہ کارروائیاں کی جا سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ امریکا کا دفاعی و جنگی بجٹ ایران سے 100 گنا زیادہ ہے، اس کے باوجود دشمن کے 14 اہم ترین مقاصد کو ناکامی سے دوچار کیا گیا ہے۔ بریگیڈیئر جنرل نقدی کے مطابق، ایران کی نئی دفاعی حکمتِ عملی کا مقصد جنگ کو دشمن کے اپنے علاقے میں منتقل کرنا ہے اور فورسز کو اس قابل بنایا جا رہا ہے کہ وہ وقت آنے پر اس آپریشنل صلاحیت کو عمل میں لا سکیں۔
متعلقہ عنوانات
پولیس اور عدالتی نظام ناقص ، پورے سسٹم کو جڑ سے اکھاڑنا ہوگا: حافظ نعیم الرحمان
28 August 2026
سندھ طاس معاہدے کی پاسداری علاقائی امن و استحکام کیلئے ضروری ہے: اسحاق ڈار
28 August 2026
ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی، رائفل تھامے تصویر کیساتھ ’نو مور نائس گائے‘ کا پیغام
28 August 2026
امریکا ایران تنازع کا واحد قابلِ عمل حل مذاکرات اور سفارت کاری ہے: چین
28 August 2026
آبنائے ہرمز سے کسی جہاز کو بغیر اجازت گزرنے کی اجازت نہیں: ایران
28 August 2026
امریکا کو سمجھنا ہوگا کہ دباؤ سے سفارتکاری بحال نہیں ہوسکتی: عباس عراقچی
28 August 2026
ایل این جی کی قیمتوں میں بڑی کمی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
28 August 2026
روسی اخبارات میں سی آئی اے چیف کے دورہ ماسکو، برطانیہ کو روسی انتباہ اور سوئس پابندیوں کے مستقبل پر بحث
28 August 2026