امریکا، اسرائیل ایران کیخلاف مقاصد میں ناکام، اقتصادی دباؤ، نفسیاتی جنگ کی کوششیں
Web Desk
31 August 2026
ایران کی سپاہِ پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کے انٹیلی جنس ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا، اسرائیل اور ان کے اتحادی ایران کے خلاف براہِ راست فوجی کارروائی کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔ ترجمان کے مطابق اب دشمن نے حکمتِ عملی تبدیل کرتے ہوئے اقتصادی دباؤ، نفسیاتی جنگ اور اندرونی بے چینی پیدا کرنے پر تمرکز کر لیا ہے تاکہ قومی استحکام اور عوامی حوصلے کو کمزور کیا جا سکے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس مقصد کے لیے محدود حملے، مالیاتی منڈیوں میں غیر یقینی اور سیکیورٹی کارروائیاں کی جا رہی ہیں، تاہم ایران دشمن کی کمانڈ صلاحیت اور نیٹ ورک کو نشانہ بنا کر ان تمام کوششوں کو ناکام بنائے گا۔ آئی آر جی سی نے 28 فروری 2026ء کو امریکی اور اسرائیلی مشترکہ فوجی کارروائیوں کے بعد سے جاری 200 روزہ مزاحمت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم ہر قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
متعلقہ عنوانات
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026
برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی
24 November 2026
بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور
24 November 2026
ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
24 November 2026
پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت
24 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان
24 November 2026
محسن نقوی کیا قائداعظم ہیں؟ کارکردگی پر بات کرنا میرا حق ہے: رانا ثنا اللہ
24 November 2026