ایران کا خطے میں امریکی اڈوں پر تابڑ توڑ حملوں، ریڈار سسٹم تباہ کرنے کا دعویٰ
Web Desk
21 July 2026
ایران کے پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) نے اردن، کویت اور بحرین میں واقع امریکی فوجی تنصیبات اور اہم ڈھانچے پر میزائل اور ڈرون حملوں کی نئی لہر کا دعویٰ کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق اردن کے علاقے الرکبان میں امریکی فوجی اڈے پر حملہ کر کے دفاعی ریڈار، ایک ایف-15 جنگی طیارہ اور امریکی فوجیوں کی رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد ہلاکتیں ہوئیں۔ مزید برآں، بحرین کے شہروں محرق اور رفاع میں فضائی دفاعی نظام سمیت امریکی کمپنی ‘ایمازون’ کے مرکزی ڈیٹا سینٹر پر کروز میزائلوں سے حملہ کر کے اسے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ کویت میں علی السالم اور احمد الجابر ایئربیسز پر ایم کیو-9 ڈرون ہینگرز، ایف پی ایس-117 ریڈارز، پیٹریاٹ سسٹمز اور سیٹلائٹ مواصلاتی مراکز کو نشانہ بنانے کے ساتھ کیمپ العدیر میں بھی حملہ کیا گیا۔ پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ خطہ امریکی فوج کے لیے محفوظ نہیں رہا اور مزید جانی نقصان سے بچنے کے لیے امریکی افواج کو یہاں سے نکل جانا چاہیے
متعلقہ عنوانات
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026
برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی
24 November 2026
بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور
24 November 2026
ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
24 November 2026
پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت
24 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان
24 November 2026
محسن نقوی کیا قائداعظم ہیں؟ کارکردگی پر بات کرنا میرا حق ہے: رانا ثنا اللہ
24 November 2026