عراق کا آبنائے ہرمز سے تیل برآمد کرنے کیلئے ایران سے خصوصی رعایت کا مطالبہ
Web Desk
21 August 2026
عراق نے خطے کی موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر آبنائے ہرمز کے ذریعے اپنے تیل کی برآمدات کو بلا تعطل جاری رکھنے کے لیے ایران سے خصوصی رعایت اور گنجائش دینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ یہ مطالبہ عراقی پارلیمنٹ کے سپیکر ہیبت الحلبوسی اور ان کے ایرانی ہم منصب محمد باقر قالیباف کے درمیان ہونے والی ایک اہم ملاقات کے دوران سامنے آیا، جہاں عراقی سپیکر نے تیل برآمدات کی حفاظت اور تسلسل کے لیے آبنائے ہرمز میں خصوصی حیثیت فراہم کرنے کی درخواست کی۔
ملاقات کے دوران ہیبت الحلبوسی کا کہنا تھا کہ عراق علاقائی تناؤ اور معاشی چیلنجز سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے، اس لیے اس کے معاشی مفادات کا تحفظ ضروری ہے۔ جواب میں ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ ایران، عراق کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔
متعلقہ عنوانات
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
22 August 2026
آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت صرف 4 فیصد رہ گئی
22 August 2026
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
22 August 2026
امریکی پابندیاں، دباؤ پہلے بھی ناکام، آئندہ بھی ناکامی ان کا مقدر بنے گی: ایران کا ٹرمپ پر طنز
22 August 2026
روس کا یوکرین میں ڈرون حملہ، 15 افراد ہلاک، 130 سے زائد زخمی
22 August 2026
امریکا اور امارات کا ملٹری آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان
22 August 2026
ایرانی مسلح افواج کا کسی بھی خطرے کا فیصلہ کن، مؤثر اور تباہ کن جواب دینے کا اعلان
22 August 2026
معاشی دباؤ ایران کو معاہدے کی طرف آنے پر مجبور کرے گا: جے ڈی وینس
22 August 2026