عراقی وزیراعظم علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
Web Desk
23 July 2026
امریکا کا اہم دورہ مکمل کرنے کے بعد عراق کے نئے وزیراعظم علی الزیدی ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ایران کے سرکاری دورے پر تہران پہنچے، جہاں انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور دیگر اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔ Saadabad محل میں منعقدہ مذاکرات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، تجارتی حجم میں اضافے، توانائی اور خطے کی مجموعی سیکیورٹی سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی۔
ملاقات میں دونوں ممالک نے مشترکہ سرمایہ کاری کے فروغ، ٹرانسپورٹیشن اور شہری تعاون کے نئے منصوبوں پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے واضح کیا کہ عراق اور ایران کا امن و استحکام باہم جڑا ہوا ہے اور عراق اپنی سرزمین کو ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت یا کارروائی کے لیے استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے دونوں ممالک کے تاریخی و مذہبی رشتوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ خطے کا پائیدار امن ہی دونوں اقوام کی ترقی کی ضامن ہے۔ دورے کے اختتام پر فریقین نے اقتصادی و تجارتی تعاون کے متعدد معاہدوں پر دستخط کیے۔
متعلقہ عنوانات
اگر سعودی عرب معاہدہ ابراہیمی میں شامل نہ ہوا تو اس کیساتھ جوہری معاہدہ نہیں کریں گے: ٹرمپ کا اعلان
24 July 2026
یمن کی حدیدہ بندرگاہ پر متعدد حملے، کمران جزیرے کو بھی نشانہ بنایا گیا
24 July 2026
قطر کی ٹانک میں ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت
24 July 2026
ایران مذاکرات کیلئے سنجیدہ ہے لیکن ڈیل کرنے کیلئے تیار نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
24 July 2026
امریکا نے ایران، روس اور چین کے 130 تعلیمی اداروں پر پابندی لگادی
24 July 2026
مصنوعی ذہانت 5 برس میں انسانی ذہانت سے آگے نکل سکتی ہے: ایلون مسک کا انتباہ
24 July 2026
اسرائیل کا مغربی کنارے میں بڑے فوجی آپریشن کا اعلان، نئی بستیاں قائم کرنے کا فیصلہ
24 July 2026
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں میں شدت، فضائی کارروائیوں میں متعدد افراد ہلاک
24 July 2026